خوابوں کی تعبیر

آپ کے خوابوں کی تعبیریں جانیے۔

آپ کے خوابوں کی تعبیریں جانیے۔ فوٹو : فائل

خراب پھل
شازیہ الیاس، فیصل آباد
خواب : میں نے خواب دیکھا کہ میں اپنی ساس کے ساتھ منڈی میں پھل و سبزی لے رہی ہوں ۔ میری ساس بہت چن کر پھل لیتی ہیں مگر جب گھر آ کر ہم سارا سامان نکالتے ہیں تو سارا پھل گلا سڑا اور سوکھا ہوا نکلتا ہے جیسے کتنے دن پرا نا ہو، ہم دونوں یہ دیکھ کر بہت پریشان ہوتے ہیں ۔

تعبیر: اس خواب سے اندازہ ہوتا ہے کہ اللہ نہ کرے کسی پریشانی یا غم کا سامنا ہو سکتا ہے ۔ بیماری یا تعلیمی سلسلے میں کوئی رکاوٹ پیش آ سکتی ہے ۔ کاروباری معاملات میں کسی غیر یقینی صورتحال کا سامنا ہونے کا امکان ہے ۔ آپ نماز پنجگانہ ادا کیا کریں اور کثرت سے ہر نماز کے بعد استغفار کیا کریں ۔آپ کے لئے محفل مراقبہ میں دعا کرا دی جائے گی ۔ ممکن ہو تو کچھ صدقہ و خیرات کیا کریں ۔

گنجا ہو جانا
فراز رسول، لاہور
خواب : میں نے دیکھا کہ میرے سر کے سارے بال کٹے ہوئے ہیں اور سربالکل گنجا ہو گیا ہے ۔ میں یہ سب دیکھ کر بہت خوفزدہ ہو جاتا ہوں اور اپنی امی کو بتاتا ہوں وہ بھی بہت زیادہ ڈر جاتی ہیں اور ان کو لگتا ہے کہ جیسے مجھ پہ کسی نے جادو کر دیا ہے جس کی وجہ سے راتوں رات میراسر بالوں سے خالی ہو گیا ہے ۔

تعبیر : اس خواب سے ظاھر ہوتا ہے کہ اللہ نہ کرے کوئی پریشانی غم یا خوف مسلط ہو سکتا ہے ۔ کاروبار میں رکاوٹ آ سکتی ہے ۔ رزق میں بھی اس کی وجہ سے کمی ہو سکتی ہے ۔ آپ نماز پنجگانہ ادا کیا کریں اور کثرت سے یاحی یاقیوم کا ورد کیا کریں ۔

ریشمی کپڑوں پر جھگڑا
صائم خان، لاھور
خواب : میں نے خواب دیکھا کہ میرے چچا میرے لئے امریکہ سے بہت سے تحائف لے کر آئے ہیں مگر وہ بہت ہی عجیب سے کپڑے ہوتے ہیں کچھ خواتین جیسے یا کسی خاص مزاج کے لوگوں کی پسند کے میرے سارے کزنز بہت زیادہ ہنستے ہیں مگر چچا خفا ہوتے ہیں کہ میں اتنے فیشن ایبل کپڑے لایا ہوں جو کسی کو پسند نہیں آئے مگر وہ اتنے چمکیلے ہوتے ہیں کہ سب کا ہنس ہنس کر برا حال ہو جاتا ہے اس پہ چچا اور ناراض ہو جاتے ہیں۔ میرے والد بھی ان کو سمجھاتے ہیں کہ ریشمی کپڑے خواتین کے لئے ہوتے ہیں ۔ مردوں کے لئے نہیں مگر بہت زیادہ جھگڑا ہو جاتا ہے سب لوگ ناراض ہو جاتے ہیں ۔

تعبیر: یہ خواب اس بات کو ظاہر کرتا ہے کہ اللہ نہ کرے کوئی مشکل پیش آ سکتی ہے۔ گھر کا ماحول بھی کچھ پریشان کن ہو سکتا ہے۔ گھریلو سطح پہ تعلقات بھی متاثر ہو سکتے ہیں ۔ کاروبار میں بھی مشکل پیش آ سکتی ہے جس سے مال و وسائل میں کمی آ سکتی ہے۔ آپ یاحی یاقیوم کا زیادہ سے زیادہ ورد کیا کریں ۔ نماز پنجگانہ کی پابندی کیا کریں ۔

گھر میں تقریب
صہیب علی، شیخوپورہ
خواب : میں نے دیکھا کہ ہمارے گھر شائد کوئی فنکشن ہے یا جانے کوئی اور وجہ ہے مگر سارا گھر بہت روشن ہے اور لائٹوں کی وجہ سے آس پاس کا علاقہ بھی روشن ہوتا ہے ۔ میں چھت پہ جاتا ہوں وہاں ستارے بہت ہی روشن ہوتے ہیں ، میں بہت خوش ہو کر دیکھتا ہوں ۔

تعبیر : اچھا خواب ہے جو اس بات کو ظاہر کرتا ہے کہ اللہ تعالی کی مہربانی سے آپ کی عزت و وقار میں اضافہ ہو گا۔ علم حاصل کرنے کی جانب توجہ ہو گی اور ذھن میں بزرگی آئے گی ۔ گھر میں بھی آرام و سکون ملے گا ۔ اللہ کے گھر کی زیارت بھی ممکن ہے ۔آپ نماز پنجگانہ ادا کیا کریں اور کثرت سے یاحی یاقیوم کا ورد کیا کریں ۔ ممکن ہو سکے تو کچھ صدقہ و خیرات بھی کیا کریں ۔

ریچھ کا حملہ
احمد سبحان، لاہور
خواب : میں نے خواب دیکھا کہ ہمارے گھر میں دو عدد ریچھ ہیں جو اندر آ رہے ہیں ۔ میں تیزی سے چیختا ہوں کہ کوئی دروازہ بند کر لے مگر کوئی میری آواز نہیں سنتا اور وہ اندر آ جاتے ہیں۔ میں تیزی سے ایک ڈنڈا لے کر بھاگتا ہوں کہ شائد ڈر کر بھاگ جائیں مگر ایک میرا پاوں منہ میں دبا لیتا ہے۔ تکلیف کے مارے میں چیختا ہوں اور باقی سب بھی دوڑتے ہوئے آتے ہیں اس کے بعد میری آنکھ کھل جاتی ہے۔

تعبیر : اس خواب سے اندازہ ہوتا ہے کہ اللہ نہ کرے کسی پریشانی یا غم کا سامنا ہو سکتا ہے۔ بیماری یا تعلیمی سلسلے میں کوئی رکاوٹ پیش آ سکتی ہے۔ کاروباری معاملات میں کسی غیریقینی صورتحال کا سامنا ہونے کا امکان ہے ۔آپ نماز پنجگانہ ادا کیا کریں اور کثرت سے ہر نماز کے بعد استغفار کیا کریں۔ آپ کے لئے محفل مراقبہ میں دعا کرا دی جائے گی ۔ ممکن ہو تو کچھ صدقہ و خیرات کیا کریں ۔

کڑوا کھانا
ماجد زمان،گوجرانوالہ
خواب : میں نے دیکھا کہ میں کہیں بیٹھ کر کھانا کھا رہا ہوں اور سارا اس قدر بد ذائقہ اور کڑوا ہے کہ مجھ سے کھایا نہیں جاتا، پھر خود کو کہیں اور بیٹھا کھاتا دیکھ رہا ہوں مگر وہ بھی بے حد کڑوا ہوتا ہے کہ اس کا کھانا ممکن نہیں ہوتا۔ میں دوسرے لوگوں کو دیکھتا ہوں وہ بہت سکون سے کھا رہے ہوتے ہیں۔

تعبیر : اس خواب سے ظاہر ہوتا ہے کہ اللہ نہ کرے کوئی پریشانی غم یا خوف مسلط ہو سکتا ہے۔ کاروبار میں رکاوٹ آ سکتی ہے ۔ رزق میں بھی اس کی وجہ سے کمی ہو سکتی ہے ۔ آپ نماز پنجگانہ ادا کیا کریں اور کثرت سے یاحی یاقیوم کا ورد کیا کریں ۔

تین سانپ
محمد مظہر، لاہور
خواب : میں نے خواب دیکھا کہ میں اور سب گھر والے بیٹھے ہیں اور وہیں تین بہت موٹے موٹے سانپ ہیں جو کنڈلی مار کر ادھر ھی بیٹھے ہیں مگر کسی کو نہ تو ڈر لگ رہا ہے نہ کوئی ان سے بچتا ہے ۔ یوں لگتا ہے کہ جیسے ان کو نظر نہیں آ رہا۔ میں اتنا زیادہ ڈر جاتا ہوں کہ مجھ سے ہلا بھی نہیں جاتا اور نا ہی چیخ کر کسی کو بتا سکتا ہوں، بس پھٹی پھٹی آنکھوں سے سب کو دیکھتا چلا جاتا ہوں ۔

تعبیر: اس خواب سے ظاہر ہوتا ہے کہ کوئی دشمن نقصان پہنچانے کی کوشش کر رہا ہے ۔ ممکن ہے کہ وہ اپنی اس کوشش میں کامیاب ہو جائے ۔ جس کی وجہ سے گھریلو کاروباری یا تعلیمی معاملات میں کوئی رکاوٹ آپ کے لئے پریشانی کا باعث بنے۔ آپ نماز پنجگانہ کی پابندی کیا کریں اور کثرت سے یاحی یاقیوم کا ورد کیا کریں۔

ڈھول کی خوفناک آواز
شازیہ عرفان،لاہور
خواب : میں نے دیکھا کہ میں گھر میں اپنی نانی کے ساتھ ہوں اور باقی سب گھر سے باہر گئے ہوئے ہیں، نانی سوئی ہوئی ہیں۔ مگر ساتھ والے گھر میں بہت زیادہ ڈھول بج رہے ہیں اور ان کی آواز اتنی تیز ہوتی جا رہی ہے کہ باقاعدہ تمام کھڑکیاں لرزنے لگتی ہیں۔ میں بہت زیادہ خوفزدہ ہو جاتی ہوں اور مجھے ایسا لگتا ہے جیسے ابھی سارا گھر گر جائے گا۔ پھر آواز اتنی زیادہ ہو جاتی ہے کہ میں چیخنے لگتی ہوں۔

تعبیر : اس خواب سے اندازہ ہوتا ہے کہ اللہ نہ کرے کسی پریشانی یا غم کا سامنا ہو سکتا ہے ۔ بیماری یا تعلیمی سلسلے میں کوئی رکاوٹ پیش آ سکتی ہے۔ کاروباری معاملات میں بھی کوئی مسلہ پیش آ سکتا ہے۔ آپ کوشش کریں کہ نماز پنجگانہ کی پابندی کریں اور حسب استطاعت صدقہ کیا کریں۔


دہی بانٹنا
مقصودعلی، لاہور
خواب : میں نے خواب دیکھا کہ ہمارے گھر بہت سے کونڈے آئے ہیں جن میں بہت ہی میٹھا اور تازہ دہی ہے ۔ میری امی کہتی ہیں کہ یہ انہوں نے محلے میں بانٹنے کے لئے بنایا ہے تا کہ رمضان کے استقبال کے لئے سبھی گھروں میں تازہ دہی موجود ہو اور مزے دار ہو پھر دیکھتا ہوں کہ میرا بھائی اور میں سب کے گھروں میں پہنچا رہے ہیں ۔

خواب : اچھا خواب ہے جو اس بات کو ظاہر کرتا ہے کہ اللہ تعالی کی مہربانی سے آپ کی عزت و وقار میں اضافہ ہو گا ۔ علم حاصل کرنے کی جانب توجہ ہو گی اور ذھن میں بزرگی آئے گی ۔ گھر میں بھی آرام و سکون ملے گا ۔ اللہ کے گھر کی زیارت بھی ممکن ہے ۔آپ نماز پنجگانہ ادا کیا کریں اور کثرت سے یاحی یاقیوم کا ورد کیا کریں۔ ممکن ہو سکے تو کچھ صدقہ و خیرات بھی کیا کریں ۔

نئے گھر کے پرانے دروازے
صائمہ پرویز،لاہور
خواب: میں نے دیکھا کہ ہمارے نئے گھر کے دروازے بہت عجیب ہیں، ہم جب گھر دیکھنے گئے تو میری والدہ میرے والد سے خفا ہونے لگیں کہ سارے دروازے بہت ہی پرانے بوسیدہ اور بند تھے اور کسی طرح بھی کھل نہیں رہے تھے ۔ ہم سب مل کر بہت زور لگاتے تھے مگر کوئی بھی نہ کھول سکا۔ پھر سب ناراض ہو کر گھر واپس آ جاتے ہیں کہ اب ٹھیکیدار کو ہٹا کر دوبارہ کسی اور سے گرا کر بنایا جائے۔ سارا خواب ہی عجیب اور پریشان تھا ۔

تعبیر : اس خواب سے اندازہ ہوتا ہے کہ اللہ نہ کرے کسی پریشانی یا غم کا سامنا ہو سکتا ہے ۔ بیماری یا تعلیمی سلسلے میں کوئی رکاوٹ پیش آ سکتی ہے ۔ کاروباری معاملات میں کسی غیر یقینی صورتحال کا سامنا ہونے کا امکان ہے ۔ آپ نماز پنجگانہ ادا کیا کریں اور کثرت سے ہر نماز کے بعد استغفار کیا کریں ۔آپ کے لئے محفل مراقبہ میں دعا کرا دی جائے گی ۔ ممکن ہو تو کچھ صدقہ و خیرات کیا کریں۔

ٹوٹی ہوئی اینٹیں
محمد یوسف ، لاہور
خواب : میں نے خواب دیکھا کہ ہم نے گھر بنانے کے لئے جو اینٹیں منگوائی ہیں وہ ساری ٹوٹی ہوئی ہیں ۔ ہم جب واپس کرنے گئے تو اس بندے نے لینے سے انکار کر دیا ۔ ہم بہت زیادہ پریشان ہوتے ہیں کہ اب کیسے گھر کی تعمیر ہو گی ۔ اتنی زیادہ رقم نہیں کہ نئے سرے سے سارا سامان لیا جائے ۔ ہماری خوب لڑائی ہوتی ہے اور اس کے باوجود وہ آدمی کچھ بھی واپس نہیں لیتا۔ سب یہی کہتے ہیں کہ دوکان سے ماک بالکل ٹھیک گیا تھا یہ کسی نے خود توڑی ہیں مگر ایک رات میں اینٹوں کا ٹرک کوئی انسان نہیں توڑ سکتا ۔ ہمارا ملازم کہتا ہے کہ یہ جنات کا کام ہے ۔

تعبیر : یہ خواب اس بات کو ظاہر کرتا ہے کہ اللہ نہ کرے کوئی مشکل پیش آ سکتی ہے ۔ گھر کا ماحول بھی کچھ پریشان کن ہو سکتا ہے ۔ گھریلو سطح پہ تعلقات بھی متاثر ہو سکتے ہیں ۔ کاروبار میں بھی مشکل پیش آ سکتی ہے جس سے مال و وسائل میں کمی آ سکتی ہے ۔ آپ یاحی یاقیوم کا زیادہ سے زیادہ ورد کیا کریں ۔ نماز پنجگانہ کی پابندی کیا کریں ۔

آنکھوں میں انفیکشن
ساجدہ بی بی،لاہور
خواب : میں نے خواب دیکھا کہ میری دونوں آنکھوں میں کوئی انفیکشن ہو گیا ہے اور مجھے کچھ دکھائی نہیں دیتا ۔ میں اتنی پریشان ہوتی ہوں کہ زور زور سے چلانے لگتی ہوں ۔ میری امی مجھے بہت سمجھاتی ہیں مگر میں خود پہ قابو نہیں رکھ پاتی اور مسلسل روتی چلی جاتی ہوں۔ میرے سب گھر والے میرے پاس مجھے حوصلہ دے رہے ہیں مگر مجھے یہی لگتا ہے کہ اب میں کبھی کچھ دیکھ نہیں سکوں گی ۔

تعبیر : اس خواب سے اندازہ ہوتا ہے کہ اللہ نہ کرے کسی پریشانی یا غم کا سامنا ہو سکتا ہے ۔ بیماری یا تعلیمی سلسلے میں کوئی رکاوٹ پیش آ سکتی ہے ۔ کاروباری معاملات میں کسی غیریقینی صورتحال کا سامنا ہونے کا امکان ہے ۔ آپ نماز پنجگانہ ادا کیا کریں اور کثرت سے ہر نماز کے بعد استغفار کیا کریں ۔آپ کے لئے محفل مراقبہ میں دعا کرا دی جائے گی ۔ ممکن ہو تو کچھ صدقہ و خیرات کیا کریں ۔

رقم گم ہونا
ماجد علی، گوجرانوالہ
خواب : میں نے خواب دیکھا کہ ہمارے سارے پیسے گم ہو گئے ہیں اور ہم سب مل کر تلاش کر رہے ہیں میرے ابو کافی ناراض دکھائی دیتے ہیں کہ جیسے ہم نے غلطی سے گم کر دیئے ہوں ہر جگہ تلاش کرنے کے باوجود کہیں نہیں دکھاء دیتے ۔

تعبیر : اس خواب سے ظاہر ہوتا ہے کہ اللہ نا کرے کوئی پریشانی غم یا خوف مسلط ہو سکتا ہے ۔ کاروبار میں رکاوٹ آ سکتی ہے ۔ رزق میں بھی اس کی وجہ سے کمی ہو سکتی ہے ۔ آپ نماز پنجگانہ ادا کیا کریں اور کثرت سے یاحی یاقیوم کا ورد کیا کریں ۔

لمبا سانپ
محمد مظہر حسین ، شاہ کوٹ
خواب : میں نے خواب دیکھا کہ ایک بہت ہی لمبا سانپ ہے جو ہمارے صحن میں ہے پہلے یوں لگا پائیپ رول کر کے رکھا ہے پھر میں نے اس کو حرکت کرتے دیکھا تو چیخ کر سب کو بتایا کہ سانپ ہے مگر اسی دوران وہ کسی سوراخ سے باتھ روم والی دیوار میں چلا جاتا ہے ۔ اس کو پکڑ کر کھینچنے کی کوشش بھی کرتے ہیں مگر وہ قابو میں نہیں آتا بعد میں باتھ روم کے اندر جا کر دیکھتے ہیں مگر وہ کہیں نہیں ہوتا ۔

تعبیر : اس خواب سے ظاہر ہوتا ہے کہ کوئی دشمن نقصان پہنچانے کی کوشش کر رہا ہے ۔ ممکن ہے کہ وہ اپنی اس کوشش میں کامیاب ہو جائے جس کی وجہ سے گھریلو کاروباری یا تعلیمی معاملات میں کوئی رکاوٹ آپ کے لئے پریشانی کا باعث بنے۔آپ نماز پنجگانہ کی پابندی کیا کریں اور کثرت سے یاحی یاقیوم کا ورد کیا کریں۔

تیز آندھی اور گرد وغبار
شکیلہ عرفان،لاہور
خواب : میں نے دیکھا کہ گرمی کی شدت سے میں نیم بے ہوش سا بیٹھا ہوں ۔ اچانک برآمدے میں سے میری بہن چیختی ہے کہ بارش آنے لگی ہے، مگر بارش کی بجائے اتنی تیز آندھی چل پڑتی ہے کہ گرد وغبار کا جیسے طوفان آ گیا ہو ۔ ہم تیزی سے اندر بھاگتے ہیں اور دروازے اور کھڑکیاں بند کرنے لگتے ہیں مگر آندھی ایک دم اتنی تیز ہو جاتی ہے جیسے ہر چیز اکھاڑ کر لے جائے گی ۔ پھر ایسے زور زور سے دروازوں سے آوازیں آتی ہیں جیسے کوئی چیزیں ٹکرا کر گر رہی ہوں اور اتنا اندھیرا چھا جاتا ہے کہ کچھ دکھائی نہیں دیتا ۔

تعبیر: اس خواب سے اندازہ ہوتا ہے کہ اللہ نا کرے کسی پریشانی یا غم کا سامنا ہو سکتا ہے ۔ بیماری یا تعلیمی سلسلے میں کوئی رکاوٹ پیش آ سکتی ہے ۔ کاروباری معاملات میں بھی کوئی مسلہ پیش، آ، سکتا ہے ۔آپ کوشش کریں کہ نماز پنجگانہ کی پابندی کریں اور حسب استطاعت صدقہ کیا کریں ۔

شادی میں پرانے کپڑے پہننا
مقصودعلی، لاہور
خواب : میں نے خواب دیکھا کہ ایک شادی ہے مگر سب نے بہت پھٹے پرانے کپڑے پہنے ہوئے ہیں اور ہر شخص اداس ہے۔ کافی مٹھائیاں ہیں اور سب ایک دوسرے کو کھلا بھی رہے ہیں اور کافی زیادہ لوگ ہیں، ان میں میری دادی اور ان کی بہن بھی ہیں جو بہت خوش ہیں مگر یہ دونوں کافی عرصہ پہلے وفات پا چکی ہیں ۔ باقی سب لوگ جو ہیں وہ اداس ہیں دلہا دلہن بھی بالکل خاموش ہیں ۔

تعبیر : اس خواب سے اندازہ ہوتا ہے کہ اللہ نہ کرے کسی پریشانی یا غم کا سامنا ہو سکتا ہے ۔ بیماری یا تعلیمی سلسلے میں کوئی رکاوٹ پیش آ سکتی ہے ۔ کاروباری معاملات میں کسی غیر یقینی صورتحال کا سامنا ہونے کا امکان ہے ۔ آپ نماز پنجگانہ ادا کیا کریں اور کثرت سے ہر نماز کے بعد استغفار کیا کریں ۔ آپ کے لئے محفل مراقبہ میں دعا کرا دی جائے گی ۔ ممکن ہو تو کچھ صدقہ و خیرات کیا کریں ۔
Load Next Story