اسٹور کی بلی سوشل میڈیا پر مقبول نئے گاہکوں کی وجہ بھی بن گئی

’ہوم ڈیپو‘ اسٹور کی لیو نامی بلی کی ویڈیو لاکھوں افراد نے دیکھی جن میں سے کئی اسے ملنے کے لئے بھی آرہے ہیں


ویب ڈیسک September 04, 2023
لیو نامی کیٹ، جو ٹک ٹاک پر مشہور ہوچکی ہے۔ فوٹو: ڈٰیلی میل

امریکہ کے ایک بڑے اسٹور میں رہنے والی بلی راتوں رات شہرت کی بلندیوں پر پہنچ گئی اور اب وہ اسٹور میں نئے گاہکوں کی آمد کی وجہ بن رہی ہے۔ کیونکہ لوگوں کی بڑی تعداد اسے دیکھنے کی خواہاں ہے۔

ایک ٹک ٹاکر، جیفری سمپکنز پر اس کی نظر پڑی تو اسٹور کے اندر ہی اس نے ویڈیو بنائی جو بہت تیزی سے مقبول ہوئی۔ یہاں تک کہ 45 لاکھ مرتبہ دیکھی جانے والی اس ویڈیو پر لوگوں نے لیو نامی بلی کو خوبصورت اور انسان دوست قرار دیا ہے۔

جیفری کہتے ہیں کہ ان کی ویڈیو راتوں رات وائرل ہوئی کیونکہ وہ توقع کررہے تھے کہ اسے 1000 افراد بھی دیکھ لیں تو بڑی بات ہوگی۔ تاہم جس نے بھی بلی کو دیکھا وہ اس پر فریفتہ ہوگیا۔



اب یہ حال ہے کہ ہوم ڈیپو کے اسٹور میں لوگوں کی بڑی تعداد اس بلی کو دیکھنے کے لیے آرہے ہیں اور اسے دوسری بلیوں سے منفرد، دوستانہ مزاج اور خوبصورت قرار دے رہے ہیں۔



اسٹور انتظامیہ نے بتایا کہ لیو کو ایک برس قبل شعوری طور پر یہاں رکھا گیا تھا کیونکہ کچھ چوہوں نے اودھم مچا رکھا تھا۔ اس کے بعد بلی وہیں کہ ہوگئیں اور اب باقاعدہ عملہ اس کا خیال رکھتا ہے۔ لوگ اس کے کھانے اور پینے کا بہت خیال رکھتے ہیں۔ معمول کے مطابق اسے غسل دیا جاتا ہے، کنگھی کی جاتی ہے اور ڈاکٹروں سے معائنہ بھی کیا جاتا ہے۔

بلی کے لیے سونے کی مخصوص جگہ بھی بنائی گئی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں