ذکا اشرف نے ایشیاکپ کے میچز پاکستان میں کروانے کی تجویز دے دی
ایشین کرکٹ کونسل کے صدر جے شاہ نے صورتحال پر غور کرنے کی یقین دہانی کروا دی
چیرمین مینجمنٹ کمیٹی پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) ذکا اشرف نے ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) کے صدر جے شاہ سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا ہے۔
ذکا اشرف نے ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) کے صدر جے شاہ سے سری لنکا میں بارش سے متاثر ہونے والے پاکستان اور بھارت کے میچ پر بات چیت کی ۔ چیرمین مینجمنٹ کمیٹی نے ایشیاکپ کے میچز پاکستان میں کروانے کی تجویز دے دی۔
مزید پڑھیں: ایشیاکپ؛ جے شاہ کو پہلا میچ دیکھنے کی پاکستانی دعوت
ذکا اشرف کا موقف ہے کہ سری لنکا میں مزید بارشوں کا امکان ہے لہذا آنے والے دنوں کے لیے سری لنکا میں موسم کی صورتحال کا جائزہ لیا جائے ۔ایشیا کپ کے پاک بھارت میچز دبئی میں بھی کھیلے جاسکتے ہیں۔ایشیا کپ ایک بڑا ٹورنامنٹ ہے بارش کی وجہ سے اس کو متاثر نہ کیا جائے ۔
ایشین کرکٹ کونسل کے صدر جے شاہ نے جواب میں صورتحال پر غور کرنے کی یقین دہانی کروا دی۔