ورلڈکپ اسکواڈ پر ابتدائی مشاورت مکمل سعود شکیل کی شمولیت پر اتفاق

ورلڈکپ کیلیے 15 رکنی اسکواڈزکا اعلان کرنے کیلیے 5 ستمبر کی تاریخ مقرر کی گئی ہے


Sports Reporter September 04, 2023
ورلڈکپ کیلیے 15 رکنی اسکواڈزکا اعلان کرنے کیلیے 5 ستمبر کی تاریخ مقرر کی گئی ہے (فوٹو: فائل)

ورلڈکپ اسکواڈ کیلیے ابتدائی مشاورت مکمل ہوگئی جب کہ سعود شکیل کو 15 رکنی اسکواڈ کا حصہ بنانے پر اتفاق ہو گیا۔

ذرائع کے مطابق سعود شکیل کو 15 رکنی ورلڈکپ اسکواڈ کا حصہ بنانے پر اتفاق کیا گیا، کپتان بابر اعظم، شاداب خان، محمد رضوان، فخر زمان، امام الحق، سعود شکیل، سلمان علی آغا، افتخار احمد، محمد نواز، اسامہ میر، محمد حارث، شاہین آفریدی، حارث رئوف، نسیم شاہ اور وسیم جونیئر کے نام شامل ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں: ورلڈکپ اسکواڈ؛ سرفراز احمد یا حارث کی شمولیت پر غور شروع

ورلڈکپ کیلیے 15 رکنی اسکواڈزکا اعلان کرنے کیلیے 5 ستمبر کی تاریخ مقرر کی گئی ہے، 28 ستمبر تک ٹیمیں آئی سی سی کی اجازت کے بغیر تبدیلیاں کر سکتی ہیں، اس کے بعد ٹیکنیکل کمیٹی سے اجازت درکار ہوگی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پی سی بی ابتدائی اسکواڈ 5 ستمبر تک آئی سی سی کو بھجوادے گا، باقاعدہ اعلان ایشیا کپ کے بعد کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں