بگ بیش حارث رؤف اسامہ میر اور زمان خان کی خدمات حاصل

فاسٹ بولر حارث رؤف ایک بار پھر میلبورن اسٹارز میں واپسی کریں گے، اسامہ میر کی خدمات بھی اسٹارز نے حاصل کرلیں

لاہور قلندرز سے تعلق رکھنے والے ایک اور پیسر زمان خان کا معاہدہ سڈنی تھنڈر سے ہوا ہے۔ فوٹو: ایکسپریس ویب

مینز بگ بیش لیگ سیزن 13کے لیے 3 پاکستانی کرکٹرز کے مختلف فرنچائزز سے معاہدے ہوگئے۔

فاسٹ بولر حارث رؤف ایک بار پھر میلبورن اسٹارز میں واپسی کریں گے، اسامہ میر کی خدمات بھی اسٹارز نے حاصل کرلیں، لیگ اسپنر پیسرحارث کے ساتھی بنیں گے، انھیں پہلی بار بگ بیش میں شرکت کا موقع میسر آئیگا۔


یہ بھی پڑھیں: بگ بیش؛ پاکستانی کرکٹرز کی بڑی تعداد قسمت آزمائے گی

لاہور قلندرز سے تعلق رکھنے والے ایک اور پیسر زمان خان کا معاہدہ سڈنی تھنڈر سے ہوا ہے، دوسری جانب کوئنٹن ڈی کاک بھی بگ بیش میں ڈیبیو کریں گے، ان کی خدمات میلبورن رینیگیڈز نے حاصل کی ہیں، ہیری بروک اور زیک کریولی کو نئے کلبز مل گئے۔

افغان اسپنر راشد خان کو ایڈیلیڈ اسٹرائیکرز نے برقرار رکھا ہے۔ بروک کا معاہدہ میلبورن اسٹارز جبکہ کریولی ہوبارٹ ہوریکنز کی جرسی زیب تن کریں گے۔
Load Next Story