پاکستان کے مقابلے میں افغان کرنسی 293 فیصد مستحکم

مہنگائی کی شرح میں 9.1 فیصد کمی، معاشی صورتحال تسلی بخش، ورلڈبینک


Monitoring Desk September 04, 2023
مہنگائی کی شرح میں 9.1 فیصد کمی، معاشی صورتحال تسلی بخش، ورلڈبینک ۔ فوٹو: فائل

پاکستانی روپے کے مقابلے میں افغان کرنسی 29.3 فیصد مستحکم ہو گئی۔

ورلڈ بینک نے رواں سال افغانستان کی معاشی صورتحال کو تسلی بخش قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ رواں سال مہنگائی کی شرح میں 9.1 فیصد کی کمی واقع ہوئی اور پاکستانی روپے کے مقابلے میں افغان کرنسی 29.3 فیصد مستحکم ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں: ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپیہ سری لنکن روپے سے بھی نیچے

ورلڈ بینک کے افغانستان کی معاشی صورتحال کی نگرانی کرنے والے ادارے نے معاشی مشکلات سے دوچار افغانستان کے حوالے سے معاشی ترقی کے ساتھ ساتھ اہم معاشی اشاریوں کی سمری جاری کی ہے۔

ورلڈ بینک نے اپنی رپورٹ میں کہا کہ 2022 کے وسط تک بلندی پر پہنچنے والی مہنگائی میں اشیا کی ترسیل میں اضافے اور منڈی میں اشیا کی بڑے پیمانے پر دستیابی کی بدولت اپریل 2023 سے کمی آنا شروع ہو گئی تھی،جولائی 2023 میں افراط زر کی شرح میں 9.1 فیصد کی کمی واقع ہوئی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں