مہنگی بجلی کیخلاف کے الیکٹرک آفس پر دھرنا ہوگا حافظ نعیم

کے الیکٹرک کا لائسنس ہر صورت منسوخ ہونا چاہیے، امیر جماعت اسلامی کراچی


ویب ڈیسک September 04, 2023
کے الیکٹرک کا لائسنس ہر صورت منسوخ ہونا چاہیے، امیر جماعت اسلامی کراچی

امیرجماعتِ اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ مہنگی بجلی کیخلاف کے الیکٹرک کے آفس پر دھرنا ہوگا۔

حافظ نعیم الرحمان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ بجلی کا بل اس وقت عوام کے لیے درد سر بنا ہوا ہے، ہم سڑکوں پر احتجاج کریں گے اور کے الیکٹرک کے آفس پر دھرنا ہوگا۔

حافظ نعیم نے کہا کہ اگر دھرنے سے بات نہیں بنی تو ہمارے پاس اسلام آباد کا آپشن موجود ہے، کے الیکٹرک کا لائسنس ہر صورت منسوخ ہونا چاہیے۔

ان کا کہنا تھا کہ بجلی کی اوسط لاگت 6 روپے 73 پیسے یونٹ ہے، بجلی کی قیمتوں میں آئی پی پیز کا اضافہ ظالمانہ ہے، ن لیگ کے دور میں کیا گیا معاہدہ اب تک مسائل کی اہم وجہ بنا ہوا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں