کراچی کے صارفین کے لیے بجلی مزید مہنگی کرنے کی تیاریاں

ستمبر ، اکتوبر اور نومبر میں کراچی کے صارفین پر ایک اور بجلی بم گرایا جائے گا۔


ویب ڈیسک September 04, 2023
ستمبر ، اکتوبر اور نومبر میں کراچی کے صارفین پر ایک اور بجلی بم گرایا جائے گا۔

کراچی کے صارفین کے لیے بجلی مزید مہنگی کرنے کی تیاری ہے۔

ایک طرف وفاقی حکومت نے کے الیکٹرک کے بنیادی ٹیرف میں اضافے کی درخواست نیپرا میں جمع کرادی وہیں کراچی کے شہریوں پر 4روپے 45 پیسے تک سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ عائد کرنے کی دوسری درخواست بھی دائر کی۔

وفاقی حکومت نے کراچی کے شہریوں کے لیے بجلی مہنگی کرنے کی پالیسی گائیڈ لائنز نیپرا کو بھجوا دیں جس میں کہا گیا کہ 2022-23 کی دوسری سہ ماہی کے لیے 46 پیسے فی یونٹ اضافہ کیا جائے اور پورے ملک میں بجلی کا ٹیرف یکساں رکھنے کے لیے کے الیکٹرک کے بنیادی ٹیئر میں اضافہ کیا جائے۔

دوسری درخواست میں کہا گیا کہ کے الیکٹرک کے صارفین سے 1 روپے 48 پیسے سے لے کر 4 روپے 45 پیسے کی ایڈجسمنٹ بھی وصول کرنے کی اجازت دی جائے، جو ٹیرف ریشنلائزیشن سرچارج کی مد میں وصول کی جائے گی۔

ٹیرف میں اضافے کی رقم اپریل، مئی اور جون 2023 کی ایڈجسمنٹ کے طور پر ستمبر ، اکتوبر اور نومبر میں وصول کی جائے گی۔

درخواست میں مزید کہا گیا کہ نیپرا یکساں قیمتوں کے لیے کے الیکٹرک کا الگ شیڈول آف ٹیرف جاری کرے، ڈسکوز کی طرح چوتھی سہ ماہی ایڈجسمنٹ کو کے الیکٹرک کے صارفین پر لاگو کیا جائے۔

نیپرا وفاقی حکومت کی درخواست پر 11 ستمبر کو سماعت کرے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |