
بی سی سی آئی کا وفد 2 روزہ دورے پر واہگہ بارڈر کےراستے پاکستان پہنچا۔ ہوٹل پہنچنے پر چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی چوہدری ذکاء اشرف نے وفد کا استقبال کیا۔
وفد میں بی سی سی آئی کے صدر راجر بنی ، نائب صدر راجیو شکلا، ڈائریکٹر بی سی سی آئی یُودھویر سنگھ اور سیکریٹری ٹو نائب صدر محمد اکرم شامل ہیں۔
مزید پڑھیں: بھارتی کرکٹ بورڈ کا وفد تین روزہ دورے پر کل پاکستان پہنچے گا
بھارتی وفد پاکستان کرکٹ بورڈ کے حکام سے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کرے گا۔ گورنر ہاؤس پنجاب میں بھارتی وفد کے اعزاز میں عشائیے کا اہتمام بھی کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ انڈین کرکٹ بورڈ کا وفد 2008 کے بعد پاکستان آیا ہے۔
Visuals from Indo-Pak Border:
— The Analyzer (News Updates🗞️) (@Indian_Analyzer) September 4, 2023
BCCI President Roger Binny & Vice-President Rajeev Shukla crossed the Attari–Wagah border in Punjab.
They are visiting Pakistan for Asia Cup 2023.pic.twitter.com/XRKAzY3dUT
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔