بھارتی کرکٹ بورڈ کا 4 رکنی وفد پاکستان پہنچ گیا

وفد میں بی سی سی آئی کے صدر راجر بنی ، نائب صدر راجیو شکلا اور دیگر حکام شامل


ویب ڈیسک September 04, 2023
وفد میں بی سی سی آئی کے صدر راجر بنی ، نائب صدر راجیو شکلا اور دیگر حکام شامل

ایشیاکپ کے میچز دیکھنے کیلئے بھارتی کرکٹ بورڈ کا 4 رکنی وفد پاکستان پہنچ گیا۔

بی سی سی آئی کا وفد 2 روزہ دورے پر واہگہ بارڈر کےراستے پاکستان پہنچا۔ ہوٹل پہنچنے پر چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی چوہدری ذکاء اشرف نے وفد کا استقبال کیا۔

وفد میں بی سی سی آئی کے صدر راجر بنی ، نائب صدر راجیو شکلا، ڈائریکٹر بی سی سی آئی یُودھویر سنگھ اور سیکریٹری ٹو نائب صدر محمد اکرم شامل ہیں۔

مزید پڑھیں: بھارتی کرکٹ بورڈ کا وفد تین روزہ دورے پر کل پاکستان پہنچے گا

بھارتی وفد پاکستان کرکٹ بورڈ کے حکام سے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کرے گا۔ گورنر ہاؤس پنجاب میں بھارتی وفد کے اعزاز میں عشائیے کا اہتمام بھی کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ انڈین کرکٹ بورڈ کا وفد 2008 کے بعد پاکستان آیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں