رضوانہ تشدد کیس سول جج کی اہلیہ سومیہ عاصم کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم

عدالت نے ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست پر فریقین کے دلائل سننے کے بعد محفوظ فیصلہ سنا دیا


ویب ڈیسک September 04, 2023
(فوٹو : فائل)

ایڈیشنل سیشن جج محمد ہارون نے کمسن گھریلو ملازمہ پر بہیمانہ تشدد کے کیس میں سول جج کی اہلیہ کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دے دیا۔

عدالت نے سول جج کی اہلیہ سومیہ عاصم کی رضوانہ پر تشدد کے کیس میں ایک لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کرلی۔

یہ خبر بھی پڑھیں: رضوانہ تشدد کیس؛ کمسن بچی نے پولیس کو اپنا بیان ریکارڈ کرا دیا

واضح رہے کہ ملزمہ سومیہ عاصم نے ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست دائر کررکھی تھی، جس پر عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں