فی تولہ سونے کے نرخ 700 روپے کم ہوگئے
مقامی مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کے نرخ 239100روپے اور فی 10 گرام سونے کی قیمت 204990روپے ہوگئی
عالمی مارکیٹ میں سونے کے نرخ گرنے کے بعد مقامی سطح پر بھی قیمت کم ہوگئی۔
عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 5ڈالر گھٹ کر 1940ڈالر ہوجانے کے بعد ملکی صرافہ مارکیٹوں میں بھی سونے کے نرخوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔
ملکی صرافہ بازاروں میں فی تولہ سونے کی قیمت 700روپے گھٹ کر 239100روپے ہوگئی جبکہ فی 10گرام سونے کی قیمت 500روپے گھٹ کر 204990روپے کی سطح پر آگئی۔