بہاولپور میں بیک وقت 5 بچوں کی پیدائش تین انتقال کر گئے

ڈاکٹرز نے بچوں کو سانس لینے میں دشواری کے باعث آئی سی یو منتقل کیا تھا


ویب ڈیسک September 04, 2023
فوٹو فائل

بہاولپور میں خاتون کے ہاں بیک وقت پانچ بچوں کی پیدائش ہوئی ہے، جن میں سے تین انتقال کرگئی۔

بہاولپور کے نجی اسپتال میں ایک خاتون نے بیک وقت پانچ بچوں کو جنم دیا جنہیں ڈاکٹرز نے معائنے کے لیے تمام بچوں کو آئی سی یو منتقل کیا۔

پیدائش کے بعد بچوں کو سانس لینے میں دشواری کا سامنا تھا جس کے باعث ڈاکٹرز نے بچوں کی حالت کو غیر تسلی بخش قرار دے کر انہیں انکیبیوٹر پر منتقل کیا تاہم اُن میں سے بیٹا اور دو بیٹیاں جاں بحق ہوگئیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں