کراچی مغوی شہری بازیاب اغوا میں ملوث دو رکنی ایرانی گینگ گرفتار

کلاکوٹ پولیس کو اطلاع موصول ہوئی تھی کہ کچھ لوگوں نے ایک شہری کو 3 دن سے اغوا کیا ہوا ہے، ایس ایس پی سٹی


ویب ڈیسک September 04, 2023
فوٹو: فائل

پولیس نے تین روز قبل اغوا کیے جانےو الے شہری کو بازیاب کرا کے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سٹی پولیس نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے مغوی شہری کو بازیاب کراکے اغوا میں ملوث 2 رکنی ایرانی بلوچ گینگ کو گرفتار کرلیا۔

ایس ایس پی سٹی عارف عزیز کے مطابق کلاکوٹ پولیس کو اطلاع موصول ہوئی تھی کہ کچھ لوگوں نے ایک شہری کو 3 دن سے اغوا کیا ہوا ہے، اطلاع موصول ہوتے ہی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مغوی محمد عرفان کو بازیاب کرا لیا۔

ایس ایس پی سٹی کے مطابق شہری کےا غوا میں ملوث دو رکنی ایرانی بلوچ گینگ کو علاقہ تھانہ کلاکوٹ کی حدود سے گرفتار کرلیا گیا، گرفتار ملزمان کی شناخت محمد نعیم اور عبدالجلیل کے ناموں سے ہوئی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں