انوار الحق کاکڑ کو اپنی تنخواہ لگنے کے بعد غریبوں کا بوجھ نظر نہیں آرہا سراج الحق

بجلی بلوں کی تحریک سے پیچھے نہیں ہٹیں گے، کسی غریب کے گھر کا میٹر کٹا تو کارکنان اُس کا دفاع کریں گے سراج الحق


ویب ڈیسک September 04, 2023
(فوٹو فائل)

جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق نے کہا ہے کہ نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کو اپنی تنخواہ لگنے کے بعد غریبوں پر بوجھ اور مسائل نظر نہیں آرہے۔

اسلام آباد میں عالمی یوم حجاب کی مناسبت سے منتقل خواتین ریلی سے خطاب کرتے ہوئے سراج الحق نے کہا کہ ملک میں مہنگائی بد امنی سے مرد کے ساتھ عورتیں بھی کافی پریشان ہیں، ہر شخص بے روزگاری سے پریشان ہے۔

انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف کے ڈائریکٹر کے بیان کے مطابق مالدار لوگوں سے پیسے لے کے غریبوں کو دینے کا کہا ہے مگر یہاں الٹا ہورہا ہے۔ دنیا میں سب سے زیادہ غلہ پیدا کرنے والے ملک میں آج اشیا خورد و نوش کا بحران ہے جو حکومت کی نالائق پالیسیوں کا نتیجہ ہے۔

سراج الحق نے کہا کہ نگران حکومت نے آتے ہی 15 اگست کو پیٹرول میں اضافہ کیا اور پھر اضافہ کیا، پھر نگران وزیراعظم کہتے ہیں مہنگائی ہو یا بجلی کی قیمتوں میں اضافہ ہو کوئی مسئلے کی بات نہیں ہے، کاکڑ صاحب آپ کی تنخواہ لگ چکی ہے اسلئے آپکو غریبوں کا بوجھ نظر نہیں آ رہا۔

انہوں نے کہا کہ چوری حکومت کرتی ہے اور بوجھ عوم پر آرہا ہے، لائن لاسز اور چوری کنٹرول کریں تو حالات سازگار ہوسکتے ہیں، یہ لوگ بجلی کی چوری کنٹرول نہیں کرسکتے لائن لاسز ریکور نہیں کرسکتے اور عوام کا خون نچوڑنے پر تلے ہوئے ہیں۔

سراج الحق نے واضح کیا کہ جتنے مرضی مقدمات درج کریں اور ایف آئی آر کاٹیں، جماعت اسلامی بجلی کے بلوں کے خلاف تحریک سے پیچھے نہیں ہٹے گی، اب میں بجلی کے بل میں 16 اقسام کے ناجائز ٹیکسز لگائے جاتے ہیں جس کے خلاف عدالت جا رہا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ کارکنان کو ہدایت کردی ہے کہ اگر کوئی کسی غریب کا میٹر کاٹنے آئے تو اس کا ساتھ دیں اور بھرپور دفاع کریں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں