اگست میں سیمنٹ کی فروخت میں 3704 فیصد اضافہ

جولائی اور اگست کے دوران سیمنٹ کی مجموعی فروخت (لوکل اور ایکسپورٹ) 7.747ملین ٹن رہی، سیمنٹ مینوفیکچررز ایسوسی ایشن

فوٹو: فائل

اگست 2023کے دوران سیمنٹ کی مجموعی فروخت 37.04فیصد اضافے سے 4.518ٹن ہی جبکہ اگست 2022میں سیمنٹ کی فروخت 3.297ملین ٹن رہی تھی۔

آل پاکستان سیمنٹ مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق اگست 2023میں سیمنٹ کی مقامی مارکیٹ کی فروخت 3.793ملین ٹن رہی جو اگست 2022کی 2.909ملین ٹن کی مقامی فروخت سے 30.38فیصد زائد ہے۔

اگست 2022کے مقابلے میں اگست 2023میں سیمنٹ کی ایکسپورٹ بھی 87.07فیصد کے نمایاں اضافے سے 7لاکھ 24 ہزار 777ٹن رہی جو اگست 2022میں 3لاکھ 87ہزار 440ٹن رہی تھی۔

اگست 2023 میں شمالی علاقوں کی سیمنٹ فیکٹریوں کی فروخت 25.28فیصد اضافے سے 3.252ملین ٹن رہی جو اگست 2022 کے دوران 2.596 ملین ٹن رہی تھی۔

جنوبی علاقوں کی سیمنٹ کی فروخت اگست 2023کے دوران 12لاکھ65 ہزار ٹن رہی جو اگست 2022کی 70لاکھ436ٹن کی فروخت سے 80.63فیصد زائد ہے۔


اسی طرح شمالی علاقوں کی سیمنٹ فیکٹریوں سے اگست 2023کے دوران مقامی مارکیٹ میں 3.088ملین ٹن سیمنٹ فروخت کی گئی جو اگست 2022کی 2.504ملین ٹن فروخت سے 23.32فیصد زائد ہے۔
جنوبی علاقوں کی سیمنٹ فیکٹریوں کی اگست 2023 کی مقامی فروخت 7لاکھ4ہزار 582ٹن رہی جو اگست 2022کی 4لاکھ4ہزار959ٹن فروخت سے 73.99فیصد زائد ہے۔
شمالی علاقوں سے اگست 2023کے دوران ایک لاکھ 64ہزار 195ٹن سیمنٹ ایکسپورٹ کی گئی جو اگست 2022کی 91ہزار 963ٹن ایکسپورٹ سے 78.54فیصد زائد ہے۔

اگست 2023میں جنوبی علاقوں کی سیمنٹ فیکٹریوں سے سیمنٹ کی ایکسپورٹ 5لاکھ60ہزار 582ٹن رہی جو اگست 2022کی ایکسپورٹ 2لاکھ95ہزار477ٹن کے مقابلے میں 89.72فیصد زائد رہی۔

رواں مالی سال کے پہلے دو ماہ جولائی اگست کے دوران سیمنٹ کی مجموعی فروخت (لوکل اور ایکسپورٹ) 7.747ملین ٹن رہی جو گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے کی فروخت 5.337ٹن کے مقابلے میں 45.17فیصد زائد ہے۔

سیمنٹ کی مقامی کھپت دو ماہ کے دوران 6.573ملین ٹن رہی جو گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے کی 4.796ملین ٹن کی فروخت سے 37.05فیصد زائد ہے۔

جولائی تا اگست 2023کے دوران سیمنٹ کی ایکسپورٹ 117.13فیصد اضافے سے 1.175ملین ٹن رہی جبکہ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے کی ایکسپورٹ 5لاکھ 40ہزار 957 ٹن ریکارڈ کی گئی تھی۔
Load Next Story