ملک میں حکومت کیئر ٹیکر نہیں بلکہ انڈر ٹیکر ہے اختر مینگل

ہم نے ہمیشہ لاپتہ افراد کی بات کی ہے اور اپنے اس مؤقف کی وجہ سے ہمیں سیاسی نقصان اٹھانا پڑا ہے، سربراہ بی این پی


ویب ڈیسک September 04, 2023
فوٹو فائل

بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ اختر مینگل نے کہا ہے کہ ملک میں حکومت کیئر ٹیکر نہیں بلکہ انڈر ٹیکر ہے۔

کوئٹہ میں شمولیت نیشنل پارٹی کے رہنما ابراہیم لہڑی ایڈوکیٹ کی ساتھیوں سمیت بی این پی میں شمولیت کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اختر مینگل نے کہا کہ ملک میں مہنگائی اور امن و امان سے زیادہ سنگین مسئلہ لاپتہ افراد کا ہے، آج بلوچستان کا کوئی علاقہ محفوظ نہیں اور حالات پہلے جیسے ہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بی این پی کو ایک جانب دھکیلا جارہا ہے، آج بھی حالات بدلے نہیں ہیں، ہم نے ہمیشہ لاپتہ افراد کی بات کی ہے اور اپنے اس مؤقف کی وجہ سے ہمیں سیاسی نقصان اٹھانا پڑا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں