چینی کمپنی نے ہینڈ بیگ کی صورت میں اسمارٹ فون پیش کردیا
آنر کمپنی کا بنایا ہوا وی پرس فون ایک ٹچ پر رنگ بدلتا ہے جسے لٹکانے کے لیے ایک زنجیر بھی لگائی گئی ہے
چینی کمپنی آنر نے دنیا کا پہلا اسمارٹ فون پیش کردیا ہے جو دور سے دیکھنے پر ایک ڈجیٹل پرس یا ہینڈ بیگ دکھائی دیتا ہے۔ اسے آنروی پرس کا نام دیا گیا ہے جو فولڈ ہونے والا اسمارٹ فون بھی ہے۔
اس کی ایک جانب بہت واضح اور روشن ڈسپلے ہے جسے چھوکر آپ اپنے پسندیدہ ڈیزائن کو ظاہر کرسکتے ہیں۔ اسے مصروف خواتین کے لیے تیار کیا گیا ہے جو وسیع ڈسپلے کا اسمارٹ فون پسند کرتی ہیں اور اسے بار بار استعمال بھی کرتی ہیں۔
کندھے پر لٹکانے کے فون کے کنارے سے ایک مضبوط زنجیر باندھی گئی ہے جس کا ڈیزائن ایک کلک سے تبدیل ہوجاتا ہے۔ پہلی مرتبہ اسے برلن کے آئی ایف اے 2023 ٹیکنالوجی میلے میں پیش کیا گیا ہے۔ کمپنی نے بتایا ہے کہ وہ خواتین کے لیے پہنے جانے والے فون بنارہی ہے جو ان کا اظہار بن سکے اور زندگی میں شامل ہوسکے۔
وی پرس اسمارٹ فون سیاہ، ریشمی کالے، جامنی اور سنہرے رنگوں میں دستیاب ہے جس کا وزن 231 گرام ہے۔ اس کے کنارے پر ٹائٹانیئم دھات سے حاشیہ بنایا گیا ہے جبکہ اوایل ای ڈی پر مشتمل ڈسپلے ہے۔ مکمل کھلنے پر اس کا ڈسپلے 145 ملی میٹر سے کچھ زائد ہوجاتا ہے۔ اسکرین ریزولوشن 2344 × 2156 اور ویڈیو ریزولوشن 2160×3840 بتائی گئی ہے۔
کاندھےپر لٹکانے والی پٹی کو آپ اپنی ضرورت کے لحاظ سے بدل سکتے ہیں جن میں زنجیر، پٹے اور کپڑے کی پٹیاں بھی شامل ہیں۔
واضح رہے کہ آنردرحقیقت ہواوے کی نجی کمپنی ہے جس نے اپنے پرس فون کی تاریخ اور قیمت کے متعلق تفصیلات نہیں دی ہیں۔