پولیو کے خاتمے کیلئے ایک ارب 78 کروڑ ڈالر مالیت کے تیسرے ایمرجنسی منصوبے کی منظوری

منصوبے پر عملدرآمد ڈبلیو ایچ او اور یونیسف کے زریعے ہوگا


ویب ڈیسک September 04, 2023
(فوٹو : فائل)

قومی اقتصادی کونسل کی انتظامی کمیٹی(ایکنک) نے پولیو کے خاتمے کیلئے ایک ارب 78 کروڑ49 لاکھ 30 ہزار ڈالر مالیت کے تیسرے ایمرجنسی منصوبے کی منظوری دیدی۔

نگران وزیر خزانہ شمشاد اختر کی زیر صدارت ہونیوالے قومی اقتصادی کونسل کی انتظامی کمیٹی(ایکنک)کے اجلاس میں منظور کیے گئےمنصوبے میں جی پی ایس آئی پارٹنرز کی جانب سےایک ارب 29 کروڑ 79 لاکھ 30 ہزار ڈالر کی گرانٹ شامل ہےجبکہ 55 کروڑ 20 لاکھ ڈالر ایشیائی ترقیاتی بینک اور ساڑھے تین کروڑ ڈالر کا اے ایف دی قرضہ شامل ہے۔

اس حوالے سے بتایا گیا کہ منصوبے پر عملدرآمد ڈبلیو ایچ او اور یونیسف کے زریعے ہوگا، منصوبے کے تحت ملک میں پولیو کے خاتمے کیلئے ویکسین فراہم کی جائے گی۔

واضح رہے کہ تفصیلی تبادلہ خیال کے بعد ایکنک نے پی سی ون کا دورانیہ 3 سال تک بڑھانے کی بھی منظوری دیدی اور ای اے ڈی کو منصوبے کی فنانسنگ کیلئے حکومت پاکستان کے ایما پر قرضے کےمعاہدہ کے بھی اختیارات دیے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں