پاک بحریہ اوراینٹی نارکوٹکس کا مشترکہ آپریشن 95 ٹن منشیات قبضے میں لے لی

ضبط شدہ منشیات اور شراب کی بین الاقوامی مارکیٹ میں مالیت تقریباً 112 ملین ڈالر ہے

ضبط شدہ منشیات مزید قانونی کارروائی کے لیے اینٹی نارکوٹکس فورس کے حوالے کردی گئی(فوٹو: ایکسپریس )

پاک بحریہ اور اینٹی نارکوٹکس فورس کے سمندر میں انٹیلی جنس پر مبنی مشترکہ انسداد منشیات آپریشن کے دوران 10 ہزار سے زائد شراب کی بوتلیں اور 9.5 ٹن منشیات قنضے میں لے لی گئی۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق منشیات ماہی گیروں کی کشتی کے مختلف حصوں میں چھپائی گئی تھی جسے پاک بحریہ کے جہاز نے برآمد کیا۔


بین الاقوامی مارکیٹ میں برآمد شدہ منشیات اور شراب کی مالیت تقریباً 112ملین امریکی ڈالر ہے۔ ضبط شدہ منشیات کو مزید قانونی کارروائی کے لیے اینٹی نارکوٹکس فورس کے حوالے کر دیا گیا۔

ترجمان کے مطابق پاک بحریہ اور اینٹی نارکوٹکس فورس کا کامیاب مشترکہ انسداد منشیات آپریشن ملکی سمندری سرحدوں میں غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کے لیے پاک بحریہ کے عزم کا مظہر ہے۔
Load Next Story