افغانستان سے امریکی فوجوں انخلا کے بعد بھی خطے میں دہشت گردی کا خطرہ ہے مسعود خان

ٹی ٹی پی کے دہشت گرد پاکستانیوں کو نشانہ بنا رہےہیں، امریکا میں پاکستانی سفیر


ویب ڈیسک September 04, 2023
—فائل فوٹو

امریکا میں پاکستانی سفیر مسعود خان نے کہا ہے کہ افغانستان سے امریکی فوجوں انخلا کے بعد بھی اس خطے میں دہشت گردی کا خطرہ موجود ہے، ٹی ٹی پی کے دہشت گرد پاکستانیوں کو نشانہ بنا رہےہیں جبکہ افغانستان سے امریکی انخلا کے بعد سے ہم نے 1500 سے زائد قیمتی جانیں قربان کی ہیں۔

دورہ نیو میکسیکو کے دوران گلوبل سانٹا فے تھنک ٹینک کے زیر اہتمام منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کے دوران انہوں نے کہا کہ گذشتہ دو برسوں میں پاکستان اور امریکا نے سیکیورٹی کے شعبے میں تعاون کو برقرار رکھنے اور فروغ دینے کے ساتھ ساتھ اقتصادی میدان میں بھی تعلقات کو وسعت دینے پر توجہ دی ہے اور وہ اس کوشش میں کامیاب ہوئے ہیں۔

مسعود خان نے کہا کہ افغانستان کو استحکام کی طرف گامزن کرنا پاکستان اور امریکا کی مشترکہ ذمہ داری ہے کیونکہ پورے خطے ، وسطی ایشیا ، مغربی ایشیا، پاکستان، جنوبی ایشیا، جنوب مغربی ایشیائی کااستحکام افغانستان سے وابستہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ افغانستان سے فوجیوں کے انخلاکے بعد پاکستان اور امریکا کے تعلقات کے حوالے سے غیر یقینی کی صورتحال پائی جاتی تھی لیکن اب یہ غیریقینی صورتحال نہیں رہی، واشنگٹن اور اسلام آباد کے تعلقات میں بہتری آئی ہے اور دونوں ممالک مختلف شعبہ جات میں ایک دوسرے سے تعاون کر رہے ہیں۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں