نجی بینک کے سیکیورٹی گارڈ نے اپنی گن سے گولی مار کر خودکشی کرلی
سیکیورٹی گارڈ کی شناخت 59 سالہ ڈیرک ولد الفریڈ کے نام سے ہوئی ہے
شارع فیصل پر نجی بینک کے اندر فائرنگ کے واقعہ میں سیکیورٹی گارڈ ہلاک ہوگیا۔
اس حوالے سے ایس ایچ او ٹیپو سلطان امتیاز حسین نے بتایا کہ سیکیورٹی گارڈ کی شناخت 59 سالہ ڈیرک ولد الفریڈ کے نام سے کی گئی جو کہ محمود آباد اعظم بستی کا رہائشی تھا۔
انہوں نے بتایا کہ ابتدائی تحقیقات اور بینک عملے کے بیانات کی روشنی میں مذکورہ واقعہ خود کو سر پر گولی مار خودکشی کا سامنے آیا ہے جبکہ پولیس کو جائے وقوعہ سے سیکیورٹی کی 30 بور پستول اور گولی کا خول بھی مل گیا ہے۔