واٹس ایپ کی جانب سے انسٹنٹ ویڈیو میسج کی اپ ڈیٹ پر کام جاری

واٹس ایپ کی جانب سے انسٹنٹ ویڈیو میسج فیچر چند ہفتوں قبل ہی متعارف کرایا گیا ہے


ویب ڈیسک September 06, 2023

میٹا کی ذیلی ایپلی کیشن واٹس ایپ کی جانب سے آئی او ایس اور اینڈرائیڈ پر چند ہفتوں قبل متعارف کرائے جانے والے انسٹنٹ ویڈیو میسج فیچر کے حوالے سے بِیٹا ورژن پر اپ ڈیٹ متعارف کرا دی۔

واٹس ایپ بِیٹا انفو کی ایک رپورٹ کے مطابق واٹس ایپ نے بِیٹا اینڈرائیڈ 2.23.16.9 ورژن اور آئی فون 23.15.1.76 ورژن میں انسٹنٹ ویڈیو میسج کے متعلق تازہ ترین اپ ڈیٹس متعارف کرائی ہیں۔

(تصویر: WABetaInfo) (تصویر: WABetaInfo)

تازہ ترین اپ ڈیٹ کے بعد صارفین کے پاس انسٹنٹ ویڈیو میسج کو آن یا آف کرنے کا اختیار ہوگا۔ اس سے قبل فیچر پہلے سے طے شدہ سیٹنگ کے سبب غیر فعال نہیں کیا جاسکتا تھا۔

انسٹنٹ ویڈیو میسج کو آن یا آف کرنے والا ٹوگل فی الحال ایندرائیڈ اور آئی او ایس میں واٹس ایپ بِیٹا کا تازہ ترین ورژن انسٹال کرنے والے کچھ صارفین کو دستیاب ہے اور آئندہ دنوں میں یہ فیچر دیگر صارفین کےلیے متعارف کرادیا جائے گا۔

واضح رہے واٹس ایپ کی جانب سے بِیٹا ورژن کے لیے ملٹی اکاؤنٹ فیچر اور نئے انٹرفیس ڈیزائن کا اعلان بھی کیا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں