راولپنڈی کی آبادی میں داخل ہونے والا ریچھ 3 دن بعد پکڑا گیا

ریچھ راولپنڈی کے علاقے بھاٹہ چوک میں تین روز قبل داخل ہوا، جس کو ریسکیو کرنے کے لیے وائلڈ لائف حکام بھی آئے تھے


عمران اصغر September 05, 2023
فوٹو اسکرین گریپ

راولپنڈی بھاٹہ چوک کی مقامی آبادی میں داخل ہونے والا ریچھ 3 دن بعد پکڑا گیا، ایس ایچ او تھانہ نصیر آباد ندیم ظفر نے ریچھ کو ٹریس کیا، ریچھ کو محکمہ وائلڈ لائف کے حوالے کردیا گیا.

پولیس نے بتایا کہ 3 دن سے ریچھ بھاٹہ چوک کے گنجان آباد علاقے میں موجود تھا جس کو تلاش کرنے کے لیے مختلف وسائل استعمال کیے جارہے تھے۔

ایس ایچ او تھانہ نصیر آباد ندیم ظفر نے علاقے میں لگے سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے ریچھ کو ٹریس کیا اور محکمہ وائلڈ لائف کے حوالے کردیا۔

ریچھ کی علاقے میں موجودگی سے شہری خوف و ہراس کا شکار تھے، محکمہ وائلڈ لائف عملے کا کہنا تھا کہ ریچھ کوکچھ چند سیف کسٹڈی میں رکھا جائے گا حالت بہتر ہونے پر جنگل میں آزاد کردیا جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

سول نافرمانی ؟

Dec 17, 2024 01:47 AM |

بھارت کی شامت

Dec 17, 2024 01:27 AM |