لاہور ہائیکورٹ پرویز الہیٰ بازیابی کا کیس کاز لسٹ سے خارج

جسٹس امجد رفیق نے آج پرویز الہی کو پیش کرنے کا حکم دے رکھا تھا


September 05, 2023
(فوٹو : فائل)

لاہورہائیکورٹ نے پرویز الہی کی بازیابی کا کیس آج کی کازلسٹ سے نکال دیا۔

رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ کی جانب سے جاری والی کاز لسٹ کے مطابق جسٹس امجد رفیق لاہور ہائیکورٹ کی پرنسپل سیٹ پر کیسز کی سماعت نہیں کریں گے۔ واضح رہے کہ جسٹس امجد رفیق نے کل پرویز الہی کو پیش کرنے کا حکم دے رکھا تھا۔

مزید پڑھیں: لاہور ہائیکورٹ: آئی جی اسلام آباد کو نوٹس، پرویز الہی کو کل پیش کرنے کا حکم

کاز لسٹ کے مطابق جسٹس امجد رفیق ملتان بینچ میں کیسز کی سماعت کریں گے۔ روسٹر کے مطابق جسٹس امجد رفیق 28اکتوبر تک ملتان بینچ میں کیسز کی سماعت کریں گے۔

جسٹس امجد رفیق کا ملتان بینچ میں ٹرانسفر کا روسٹر 30اگست کو جاری کیا گیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں