اکاؤنٹس تاحال منجمد پی آئی اے ملازمین کو تنخواہیں نہ مل سکیں

تصفیہ ہونے کے باوجود ایئرلائن انتظامیہ کے پاس تنخواہوں کی ادائیگی کیلیے رقم موجود نہیں


Staff Reporter September 05, 2023
پی آئی اے اسٹاف کی تنخواہوں کا حجم ایک ارب 10 کروڑ روپے کے لگ بھگ ہے فوٹو فائل

پی آئی اے افسران وملازمین کی رواں ماہ کی تنخواہیں تاحال ادا نہیں کی جاسکیں جب کہ تنخواہیں مذید التوا کا شکار ہو سکتی ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ایف بی آر کی جانب سے اکاؤنٹس منجمد ہونے کے سبب پی آئی اے کے گروپ ایک تا چار کے ملازمین اور افسران کو رواں ماہ کی تنخواہیں اب تک ادا نہیں کی جاسکیں جبکہ گروپ چار سے اوپرکے افسران کی تنخواہیں بھی التوا کا شکار ہیں، فیڈرل ایکسائز ٹیکس کی وصولی کے معاملے پرایف بی آر نے چند روز قبل قومی ایئرلائن کے اکاؤنٹس منجمد کردیے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: ساڑھے 700 ارب کے قرضے، پی آئی اے کا مالی بحران سنگین


ذرائع کا کہنا ہے کہ اکاؤنٹس کی بندش کا تصفیہ ہونے کے باوجود قومی ایئرلائن انتظامیہ کے پاس ملازمین کو تنخواہوں کی ادائیگی کے لیے رقم موجود نہیں ہے، مذکورہ رقم کا بندوبست کسی سرکاری ادارے سے کیا جارہا ہے۔

واضح رہے کہ پی آئی اے اسٹاف کی تنخواہوں کا حجم ایک ارب 10کروڑ روپے کے لگ بھگ ہے،گذشتہ ماہ سول ایوی ایشن اتھارٹی نے ملازمین کی تنخواہیں ادا کرنے کے لیے رقم لی گئی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں