بشریٰ بی بی کی مقدمات اور انکوائری کا ریکارڈ فراہمی کیلیے درخواست

عدالت مقدمات کی تفصیلات فراہم کرنے تک کسی بھی مقدمے میں گرفتار کرنے روکے، درخواست میں استدعا


ویب ڈیسک September 05, 2023
(فوٹو: فائل)

چیئرمین پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی جانب سے مقدمات اور انکوائری کا ریکارڈ لینے کے لیے درخواست دائر کردی گئی۔

ہائی کورٹ کی جسٹس عالیہ نیلم نے بشریٰ بی بی کی درخواست پر سماعت کی، جس میں عدالت نے سرکاری وکیل کو ایک ہفتے کی مہلت دیتے ہوئے نوٹسز جاری کرکے جواب طلب کرلیا۔

درخواست میں وفاق، نیب، ایف آئی اے اور پولیس سمیت دیگر کو فریق بناتے ہوئے بشریٰ بی بی کی جانب سے مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ نیب، ایف آئی اے، پنجاب پولیس سمیت دیگر اداروں نے بے بنیاد اور خلاف قانون مقدمات درج کر رکھے ہیں۔

بشریٰ بی بی کی جانب سے درخواست میں کہا گیا کہ شوہر کے بعد اب مجھے بھی سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ جون 2022ء سے پہلے کوئی مقدمہ یا انکوائری زیر التوا نہیں تھی۔ جون 2022ء سے لے کر اب تک درج خفیہ مقدمات، انکوائریز، انوسٹی گیشن کی تفصیلات فراہم کی جائیں۔ عدالت مقدمات کی تفصیلات فراہم کرنے تک کسی بھی مقدمے میں گرفتار کرنے روکے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں