ایشیاکپ کوہلی نے نیپالی کھلاڑی کے جوتے پر دستخط کرکے دل جیت لیے

ملاقات کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی


ویب ڈیسک September 05, 2023
ملاقات کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی (فوٹو: انسٹاگرام)

ایشیاکپ میں بھارت کے ہاتھوں شکست کے بعد نیپالی کرکٹ ٹیم کا ٹورنامنٹ میں سفر تمام ہوگیا لیکن ویرات کوہلی کی نیپالی پلئیر سومپال کامی سے ملاقات کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

سماجی رابطے کی سائٹ انسٹاگرام پر نیپالی کرکٹر سومپال کامی نے سابق بھارتی کپتان کے تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ کوہلی صرف ایک کرکٹر نہیں بلکہ جذبات ہیں۔

گزشتہ روز بھارت کے خلاف نیپالی ٹیم نے ابتداء میں جارحانہ کھیل کا مظاہرہ کیا، انہوں نے 48.2 اوورز میں 230 رنز بناکر آؤٹ ہوئی، آصف شیخ 58 جبکہ سومپال کامی نے 48 رنز کی اننگز کھیلی۔

مزید پڑھیں: پاک بھارت میچ؛ کوہلی کی پاکستانی کھلاڑیوں سے خوش گپیوں کی تصاویر وائرل

میچ کے اختتام پر نیپالی کرکٹر نے ویرات کوہلی سے ملاقات کی جبکہ انکے جوتے پر دستخط بھی کیے۔

مزید پڑھیں: ایشیاکپ؛ نیپال کو شکست دیکر بھارت سپر فور مرحلے میں پہنچ گیا

بارش سے متاثرہ میچ بھارت کی بیٹنگ 2.1 اوورز میں 17 رنز پر روک دی گئی تھی اور تاخیر کی وجہ سے بھارت کو ڈک ورتھ لوئس میتھڈ کے تحت 23 اوورز میں 145 رنز کا ہدف دیا گیا جس کو بھارتی اوپنرز نے باآسانی پورا کرلیا تھا۔

واضح رہے کہ نیپال کو پہلے میچ میں پاکستان نے 238 جبکہ بھارت نے 10 وکٹوں سے شکست دیکر ٹورنامنٹ سے باہر کردیا، نیپال پہلی بار ٹورنامنٹ تک رسائی حاصل کرنے میں کامیاب ہوئی تھی۔


تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔