مقبوضہ کشمیر میں یومِ دفاعِ پاکستان کی مناسبت سے آرمی چیف کے پوسٹر چسپاں

پوسٹرز میں بھارت سے غاصبانہ قبضہ ختم کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے


ویب ڈیسک September 05, 2023
مقبوضہ کشمیر کے مختلف علاقوں میں موبائل اور انٹرنیٹ سروس بند کردی گئی:فوٹو:سوشل میڈیا

مقبوضہ کشمیر میں پاکستان کے یوم دفاع کی مناسبت سے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کے پوسٹر چسپاں کردئیے گئے۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق 6 ستمبر کو پاکستان کا یوم دفاع منایا جائے گا۔ اس موقع پر سرینگر کے مختلف علاقوں میں آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی تصاویر والے پوسٹر چسپاں کر دئیے گئے۔پوسٹرز پر لکھا گیا ہے کہ ' وہ وقت دور نہیں جب کشمیر آزاد ہوگا اور کشمیری عوام کو ان کے حقوق ملیں گے'۔

دیگر پوسٹرز میں بھارت سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ اپنا مذموم ایجنڈا ترک کرکے مقبوضہ جموں اور کشمیر پر غیرقانونی قبضہ ختم کرے۔

عوام کوسرینگر سمیت مقبوضہ کشمیر کے مختلف علاقوں میں 6 ستمبر کو پاکستان سے اظہار یکجہتی کے لیے ریلیاں نکالنے سے روکنے کے لیے قابض فورسز کی اضافی نفری تعینات کردی گئی ہے۔ مختلف علاقوں میں آج سے انٹرنیٹ اور موبائل سروس بھی بند کردی گئی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں