قومی ٹیم کی سیکیورٹی ذکا اشرف نے بھارتی بورڈ حکام کو ظہرانے پر بُلالیا

افغان بورڈ کے چئیرمین اور بنگلہ دیشی ہائی کمشنر اہلیہ کے ہمراہ شرکت کریں گے


ویب ڈیسک September 05, 2023
افغان بورڈ کے چئیرمین اور بنگلہ دیشی ہائی کمشنر اہلیہ کے ہمراہ شرکت کریں گے (فوٹو: پی سی بی)

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ ذکا اشرف نے بھارتی بورڈ حکام اور دوسرے غیر ملکی مہمانوں کو آج گھر ظہرانے پر مدعو کرلیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق چیئرمین پی سی بی ذکا اشرف کی دعوت پر افغانستان کرکٹ بورڈ کے چئیرمین بھی شرکت کریں گے، بنگلا دیشن کے ہائی کمشنر اپنی اہلیہ کے ساتھ موجود ہوں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ذکا اشرف بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کے صدر راجر بنی اور نائب صدر راجیو شکلا کے ساتھ پاکستان اور بھارت کرکٹ تعلقات میں بہتری پر بات کریں گے جس میں پاکستانی ٹیم کے ورلڈکپ سکیورٹی معاملات پر بھی تبادلہ خیال ہوگا۔

مزید پڑھیں: ورلڈکپ؛ پاک بھارت میچ کے ٹکٹ کی قیمت 19 لاکھ روپے سے بھی تجاوز کرگئی

گزشتہ روز واہگہ کے راستے لاہور آمد پر نجی ہوٹل میں راجر بنی اور راجیو شکلا کا ذکا اشرف نے بھرپور استقبال کیا تھا۔

مزید پڑھیں: ورلڈکپ اسکواڈ پر ابتدائی مشاورت مکمل، سعود شکیل کی شمولیت پر اتفاق

میڈیا سے بات چیت میں ذکا اشرف نے دونوں مہمانوں کے ہاتھ فضا میں بلند کرکے دوستی اور محبت کا پیغام دیاتھا جبکہ رات گئے بھارتی وفد نے گورنر ہاوس میں ٹیموں کے اعزاز میں دیئے گئے ڈنر میں بھی شرکت کی تھی۔

بھارت کا 4 رکنی بھارتی وفد آج سری لنکا اور افغانستان کا میچ دیکھے گا جبکہ کل پاکستان کا گروپ فور مرحلے کا میچ بھی راجر بنی اور راجیو شکلا قذافی اسٹیڈیم میں دیکھیں گے، بھارتی بورڈ کا وفد 7 ستمبر کو صبح واپس روانہ ہوگا۔

واضح رہے کہ بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کے وفد کے اعزاز میں گورنر ہاؤس لاہور میں عشائیے کا اہتمام کیا گیا تھا، جس میں گورنر پنجاب بلیغ الرحمان سمیت پاکستان، افغانستان، سری لنکا اور بنگلادیش کے کھلاڑیوں نے بھی شرکت کی تھی۔



 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں