آئی سی سی ورلڈکپ ٹرافی پاکستان پہنچ گئی

تین روزہ ٹور کا آغاز آج لاہور سے ہوگا

تین روزہ ٹور کا آغاز آج لاہور سے ہوگا (فوٹو: آئی سی سی)

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی ورلڈکپ ٹرافی پاکستان پہنچ گئی۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ورلڈکپ ٹرافی کو 3 روز کے دورے پر پاکستان لایا گیا ہے۔

ورلڈکپ ٹرافی کو تاریخی مقامات پر لے جایا جائے گا جبکہ کرکٹ فینز فینز کو ورلڈکپ ٹرافی دیکھنے کا موقع بھی فراہم کیا جائے گا۔


مزید پڑھیں: ورلڈکپ؛ پاک بھارت میچ کے ٹکٹ کی قیمت 19 لاکھ روپے سے بھی تجاوز کرگئی

میگا ایونٹ کی ٹرافی رواں سال جون میں اپنے سفر کا آغاز بھارت سے کیا تھا، جو ایونٹ کا میزبان ہے۔

واضح رہے کہ میگا ایونٹ کو آغاز 5 اکتوبر سے ہوگا جبکہ قومی ٹیم ٹورنامنٹ میں اپنا پہلا مچ 6 اکتوبر کو نیدرلینڈز کے خلاف کھیلے گی۔

میگا ایونٹ میں پاکستان اور بھارت کا ٹاکرا 14 اکتوبر کو احمد آباد کے نریندر مودی کرکٹ اسٹیڈیم میں شیڈول ہے۔
Load Next Story