صدر جوبائیڈن کے دورۂ بھارت سے پہلے خاتون اوّل کورونا میں مبتلا

جل بائیڈن نے کورونا ویکسین بھی لگوائی تھی


ویب ڈیسک September 05, 2023
72 سالہ جل بائیڈن کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا، فوٹو: فائل

صدر جو بائیڈن جی-20 ممالک کے سربراہی اجلاس میں جانے ہی والے تھے لیکن اس سے قبل ان کی اہلیہ 72 سالہ جل بائیڈن کورونا میں مبتلا ہوگئیں۔

امریکی میڈیا کے مطابق خاتون اوّل جل بائیڈن نے معمولی علامات ظاہر ہونے پر کورونا ٹیسٹ کرایا جو مثبت آنے پر انھوں نے خود کو گھر میں قرنطینہ کرلیا جہاں وہ ڈاکٹر کی زیر نگرانی ہیں۔

جل بائیڈن گزشتہ سال اگست میں بھی مبتلا ہوئی تھیں اور ٹھیک ایک سال بعد دوبارہ اس موذی وائرس کا شکار ہوئیں۔ جل بائیڈن نے کورونا ویکسین بھی لگوائی تھی۔

اہلیہ کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر 80 سالہ جوبائیڈن کا بھی کورونا ٹیسٹ کیا گیا جو منفی آیا۔ انھیں جمعرات کو جی-20 اجلاس میں شرکت کے لیے بھارت بھی جانا تھا تاہم اب اس کا فیصلہ ڈاکٹر کی ٹیم کرے گی۔

یاد رہے کہ رواں ماہ امریکا میں کورونا کیسز میں اضافہ ہوا ہے اور اسپتالوں میں کورونا میں مبتلا مریضوں کی تعداد بڑھ گئی ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں