حریم شاہ کے شوہر گھر واپس پہنچ گئے

بلال شاہ کی والدہ نے بیٹے کی بازیابی کیلیے سندھ ہائیکورٹ سے رجوع کیا تھا

حریم شاہ نے شوہر کے لیے آواز اٹھانے والے لوگوں کا شکریہ ادا کیا:فوٹو:فائل

ٹک ٹاکر حریم شاہ کے شوہر بلال شاہ گھر واپس پہنچ گئے۔

حریم شاہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر پیغام میں کہا کہ میرے شوہر بلال شاہ آج صبح بحفاظت گھر واپس پہنچ گئے ہیں۔ ان تمام لوگوں کا شکریہ جنہوں نے میرے شوہر کے لیے آواز اٹھائی۔




حریم شاہ کے شوہر لندن سے واپسی کے بعد اتوار کو کراچی کے علاقے قیوم آباد سے لاپتہ ہوگئے تھے۔ بلال شاہ کی والدہ کی مدعیت میں ڈیفنس تھانے میں ان کی گمشدگی کا مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

مزید پڑھیں: حریم شاہ کے شوہر بلال شاہ کی بازیابی کی درخواست پر آئی جی کو نوٹس

بلال شاہ کی والدہ نے بیٹے کے لاپتہ ہونے کے بعد بازیابی کے لیے سندھ ہائی کورٹ سے رجوع کیا تھا جس پر عدالت نے آئی جی سندھ کو نوٹس جاری کیا تھا۔
Load Next Story