مہنگی بجلی کیخلاف آزاد کشمیر میں احتجاج اور مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال
آزاد کشمیر بھر میں ہزاروں مظاہرین نے احتجاجی ریلیاں نکالیں اور متعدد شہروں میں دھرنے دیے
کوٹلی سمیت آزاد کشمیر کے 7 اضلاع میں مہنگی بجلی کے بلز اور ٹیکسز کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے شٹر ڈاؤن ہڑتال کی گئی۔
آزاد کشمیر بھر میں ہزاروں مظاہرین نے احتجاجی ریلیاں نکالیں اور متعدد شہروں میں دھرنے دیے۔ ریاست بھر کی تمام چھوٹی بڑی سڑکیں بند رہیں۔ اس موقع پر کوٹلی، میرپور اور پونچھ ڈویژن کے لیے تمام قسم کی ٹرانسپورٹ بھی بند رہی۔
حکومت اور محکمہ برقیات کے خلاف شہریوں نے شدید نعرہ بازی کرتے ہوئے کہا کہ مطالبات پورے ہونے تک احتجاج جاری رکھیں گے۔
عوامی ایکشن کمیٹی نے شہید چوک سمیت سات اضلاع میں احتجاج کیا۔ ہڑتال میں انجمن تاجران،ٹرانسپوٹرز ، وکلاء سمیت تمام تنظیموں نے شرکت کی۔