بہاولپور یونیورسٹی جنسی اسکینڈل ملزم اعجاز شاہ کی لاہور ہائیکورٹ سے ضمانت منظور
چیف سیکیورٹی آفیسر اعجاز شاہ کو آج سینٹرل جیل سے رہا کردیا جائے گا۔
لاہور ہائی کورٹ بہاولپور بنچ نے اسلامیہ یونیورسٹی کے چیف سیکیورٹی آفیسر کی ضمانت منظور کرلی۔
ہائی کورٹ میں اسلامیہ یونیورسٹی جنسی ہراسگی و منشیات کیس کے ملزم کی درخواست ضمانت کی سماعت ہوئی۔
درخواست ضمانت کی سماعت لاہور ہائی کورٹ بہاولپور بنچ میں جسٹس محمد طارق ندیم کی عدالت میں ہوئی۔ پولیس نے ملزم کو عدالت میں پیش کیا۔
یہ بھی پڑھیں: بہاولپور یونیورسٹی اسکینڈل؛ سابق وی سی امریکا جانے والی پرواز سے آف لوڈ
جسٹس محمد طارق ندیم نے اعجاز کی ضمانت منظور کرلی۔ چیف سیکیورٹی آفیسر اعجاز شاہ کو آج سینٹرل جیل سے رہا کردیا جائے گا۔
واضح رہے کہ چیف سیکیورٹی آفیسر اعجاز شاہ کو 20 جولائی کو گرفتار کیا گیا تھا ۔ سی آئی اے پولیس نے اعجاز شاہ کو منشیات اور ممنوعہ جنسی ادویات کے الزام میں گرفتار کیا تھا-