شاہ رخ خان کی ’جوان‘ کا اوپننگ ڈے بزنس 70 کروڑ تک پہنچنے کا امکان
بلاک بسٹر فلم ’پٹھان‘ کو عام دن میں ریلیز کیا گیا تھا اور اس نے 57 کروڑ کا اوپننگ ڈے بزنس کیا
بالی وڈ فلمی تجزیہ کاروں نے امکان ظاہر کیا ہے کہ شاہ رخ خان کی نئی میگا تھرلر 'جوان' اپنے اوپننگ ڈے پر 70 کروڑ کا بزنس کرکے نیا ریکارڈ قائم کرسکتی ہے۔
بلاک بسٹر فلم 'پٹھان' کو عام دن میں ریلیز کیا گیا تھا اور اس نے 57 کروڑ کا اوپننگ ڈے بزنس کیا جبکہ دوسرے دن کا بزنس 70 کروڑ کو عبور کرگیا تھا۔
تجزیہ نگار اتل موہن کے مطابق 'جوان' اپنی تمام زبانوں میں مجموعی طور پر 70 سے 90 کروڑ تک کا بزنس کرسکتی ہے اور ہندی زبان کی یہ پہلے دن سب زیادہ بزنس کرنے والی فلم بن جائے گی۔
سینما مالکان کے مطابق ایڈوانس بکنگ کے ہندسے بہت حیران کن ہیں اور بلاک بسٹر 'پٹھان' کے بعد مداح شاہ رخ خان کے دیوانے بن چکے ہیں۔
وشیک چوہان کے مطابق 'جوان' پہلے دن سو کروڑ کا بزنس بھی کرسکتی ہے اور اس سے انڈسٹری کو نئی امید کی کرن ملے گی۔
واضح رہے کہ 'پٹھان' انڈین باکس آفس پر 543 کروڑ کے مجموعی بزنس کے ساتھ ہندی سینما کی سب سے زیادہ کمائی والی فلم کا اعزاز اپنے پاس رکھتی ہے۔