شوہر کی فائرنگ سے بیوی قتل بیٹا لاش کے پاس بیٹھا روتا رہا

پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا، شوہر نے قتل کا اعتراف کرلیا


Numainda Express September 05, 2023
فوٹو ایکسپریس

سوات کے علاقہ بنڑ میں شوہر نے سر راہ فائرنگ کرکے بیوی کو قتل کردیا، معصوم بیٹا ماں کی لاش کے پاس بیٹھ کر روتا رہا، جس کی تصویر نے سب کو جھنجوڑ کر رکھ دیا۔

سوات پولیس کے مطابق سوات بنڑ سے تعلق رکھنے والا ملزم شوہر اختر علی نے مبینہ طور پر فائرنگ کرکے اپنی بیوی کو قتل کردیا جس کے بعد ماں کی گود میں بیٹھ کرمعصوم بچہ روتا رہا اس رقت آمیز منظر نے سب کو رلا دیا۔

پولیس نے ملزم کوگرفتار کرلیا ہے دونوں میاں بیوی میں خلع کا کیس چل رہا تھا کہ شوہر نے فائرنگ کرکے بیوی کا کام ہمیشہ کے لئے تمام کر دیا۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں