کولمبیا میں دو گروہوں کے درمیان جھڑپ 9 ہلاک اور5 زخمی
کولمبیا میں کئی مسلح گروہوں آپس میں نبرد آزما ہیں
کولمبیا میں دو مسلح گروہوں کے درمیان ہونے والی جھڑپ میں 9 افراد ہلاک اور 5 زخمی ہوگئے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق کولمبیا کے علیحدگی پسند گروپ ELN نے وینزویلا کی حکومت سے مذاکرات کا چوتھا دور مکمل کرلیا اور اسی دوران ایک گروہ سے لڑ پڑے۔
دونوں گروہوں کے کارندوں نے ایک دوسرے پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 9 افراد ہلاک اور 5 زخمی ہوگئے جس سے ایک بار پھر امن مذاکرات کا دروازہ بند ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا۔
یاد رہے کہ ELN کا آغاز 1964 میں ایک بائیں بازو کی نظریاتی تحریک کے طور پر ہوا لیکن جلد یہ جرائم کی طرف مائل ہوگئے۔ان پر کولمبیا اور پڑوسی ملک وینزویلا میں اغوا، بھتہ خوری، پرتشدد حملوں اور منشیات کی اسمگلنگ کے الزامات ہیں۔
تقریباً 5 ہزار 800 جنگجوؤں کے ساتھ یہ گروپ وینزویلا کے ساتھ 2,200 کلومیٹر سرحدی علاقے میں سرگرم ہیں جن کے دیگر جرائم پیشہ گروہوں اور سیاسی تنظیموں سے جھڑپیں جاری رہتی ہیں۔
وینزویلا حکومت سے ہونے والے یہ امن مذاکرات کولمبیا کے صدر کی جانب سے امن مذاکرات کے اعلان کے نتیجے میں شروع ہوئے تھے جس میں تمام گوریلا گروپس سے سیز فائر کی یقین دہانی پر بات چیت کا عندیہ دیا گیا تھا۔