کسٹم اہلکار کی فائرنگ سے نوجوان جاں بحق حکومت کا لواحقین کو معاوضہ دینے کا اعلان

لواحقین نے لاش کے ہمراہ ایئرپورٹ روڈ پر احتجاج کیا، نگراں وزیراطلاعات سے مذاکرات کے بعد مظاہرین منتشر

(فوٹو: فائل )

بلوچستان میں کسٹم اہلکاروں کی فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے نوجوان کے لواحقین کو حکومت نے معاوضہ دینے کا اعلان کردیا۔

کوئٹہ میں کسٹم اہلکاروں کی فائرنگ سے ایک نوجوان جاں بحق ہوا، جس کے بعد لواحقین نے لاش کے ہمراہ ایئرپورٹ روڈ پر احتجاج کیا، جس کے باعث سڑک پر گاڑیوں کی آمد و رفت بند ہوئی اور لمبی قطاریں لگ گئیں۔


نگراں وزیراطلاعات جان اچکزئی دھرنے کے مقام پر پہنچے اور مظاہرین سے مذاکرات کیے اور انصاف فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

نگراں وزیراطلاعات نے کہا کہ صوبائی حکومت جاں بحق نوجوان کے لواحقین کو معاوضہ دے گی، مظاہرین کی کمیٹی کو ان کے مطالبات تسلیم کرنیکی یقین دہانی کرائی ہے۔

بعد ازاں صوبائی وزیر جان اچکزئی نے کلیکٹر کسٹم سے بھی ملاقات کی اور واقعے سے متعلق صورت حال پر گفتگو کی۔
Load Next Story