بلدیاتی آرڈیننس کیخلاف ن لیگ اور قوم پرستوں کی ریلی
دھرنا دے کر قومی شاہراہ بلاک کردی، آرڈیننس سندھ تقسیم کرنے کی سازش ہے، ماروی میمن
سندھ میں نئے بلدیاتی آرڈیننس کیخلاف مسلم لیگ ن اور قوم پرست تنظیموں نے قومی شاہراہ قاضی احمد تک ریلی نکالی۔
جس کی قیادت مسلم لیگ نون کی مرکزی رہنما ماروی میمن کر رہی تھیں، شرکا نے بلدیاتی آرڈیننس کے خلاف نعرے لگائے اور دھرنا دے کر قومی شاہراہ بلاک کردی، جس کے باعث سندھ سے دیگر صوبوں کے لیے گاڑیوں کی آمد و رفت معطل ہوگئی۔ ماروی میمن کا کہنا تھا کہ نیا بلدیاتی نظام، سندھ کو تقسیم کرنے کی سازش ہے۔
جس کی پُر زور مذمت کرتے ہیں۔ سندھ کے لوگ بارش کی تباہی سے پریشان ہیں لیکن حکومت سندھ صوبے کی عوام کے ساتھہ زیادتیوںمیں مصروف ہے اور سندھ کی عوام کو سندھ دشمن منصوبوں کے ذریعے تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا گیا ہے۔