ایشیاکپ لاعلمی افغان ٹیم کی سپر 4 مرحلے میں پہنچنے میں رکاوٹ بن گئی

میچ کے بعد افغانستان کے ہیڈکوچ جوناتھن ٹروٹ کا اعتراف


ویب ڈیسک September 06, 2023
میچ کے بعد افغانستان کے ہیڈکوچ جوناتھن ٹروٹ کا اعتراف (فوٹو: کرک انفو)

افغانستان کرکٹ ٹیم نیٹ ریٹ کے اصولوں سے لاعلمی کے باعث ایشیاکپ 2023 کے سپر 4 مرحلے میں آگے بڑھنے کا ایک اہم موقع گنوا دیا۔

گزشتہ روز ایشیاکپ میں افغانستان اور سری لنکا کی ٹیمیں لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں مدمقابل تھیں، جہاں لنکن ٹائیگرز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 291 رنز بنائے، جواب افغان ٹیم 37.4 اوورز میں 289 رنز بناکر ہمت ہار گئی۔

افغانستان کو سپر فور مرحلے میں اپنی جگہ محفوظ کرنے کیلئے ایک گیند سے صرف 3 رنز درکار تھے تاہم وہ ناکام رہے جبکہ افغان ٹیم کے پاس سپر 4 مرحلے کا متبادل راستہ تھا اگر وہ اسکور کو 291 پر برابر کرنے میں کامیاب ہو جاتے اور 38 ویں اوور میں چھکا لگاتے تو ان کا ٹوٹل 297 تک پہنچ جاتا اور افغان ٹیم ایونٹ کے سپر فور مرحلے کیلئے کوالیفائی کر لیتی تاہم بدقسمتی سے ایسا لگتا ہے کہ وہ اس معاملے سے بےخبر تھے۔

مزید پڑھیں: ایشیاکپ؛ سری لنکا نے سنسنی خیز مقابلے میں افغانستان کو ہرادیا

اگر افغانستان 37.5 ویں گیند پر 295 رنز بنا لیتی تو افغانستان اور سری لنکا دونوں کے نیٹ رن ریٹ برابر ہو جاتے، اس صورت میں ٹاس سے یہ طے ہوتا کہ کون سی ٹیم سپر 4 مرحلے تک پہنچنے میں کامیاب ہوگی۔

ماضی میں افغانستان کی ان قوانین کے بارے میں آگاہی کی کمی مہنگی ثابت ہوئی تھی کیونکہ وہ ٹورنامنٹ سے باہر ہوگئے تھے۔



تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں