انوشکا شرما کی کس بات نے متاثر کیا ویرات کوہلی نے بتادیا

کشور کمار سے ملنے کی خواہش پوری نہیں ہوسکی ، ویرات کوہلی


ویب ڈیسک September 06, 2023
انوشکا شرما اور ویرات کوہلی کی شادی 2017 میں ہوئی تھی:فوٹو:فائل

بھارت کرکٹ اسٹار ویرات کوہلی کا کہنا ہے کہ اپنی بیوی انوشکا شرما کی صلاحیتوں سے متاثر ہوں۔

بھارتی میڈیا کو انٹرویو میں کرکٹر ویرات کوہلی نے کہا کہ میں اپنی انوشکا شرما سے بہت متاثر ہوں۔ صحیح بات پر ڈٹ جانا اور استقامت سے اس قائم رہنا چاہے کتنا ہی بڑا نقصان کیوں نہ ہو انوشکا کی وہ صلاحیت ہے جس مجھے سب سے زیادہ متاثر کرتی ہے۔

ویرات کوہلی نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ جس ایک شخصیت سے میں ملنا چاہتا تھا اور میری ملاقات نہیں ہوسکی وہ مشہور گلوکار کشور کمار تھے۔ویرات کوہلی اور بالی ووڈ اداکارہ انوشکا شرما نے دسمبر 2017 میں شادی کی تھی اور ان دونوں کی ایک بیٹی ہے

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں