عمران ریاض بازیابی کیس دس روز میں خوشخبری دینگے آئی جی پنجاب

لاہور ہائیکورٹ کی آئی جی پنجاب کو عمران ریاض کی بازیابی کے لیے 13 روز کی مہلت


ویب ڈیسک September 06, 2023
لاہور ہائیکورٹ کی آئی جی پنجاب کو عمران ریاض کی بازیابی کے لیے 13 روز کی مہلت

لاہور ہائیکورٹ نے آئی جی پنجاب کو عمران ریاض کو بازیاب کرانے کے لیے 13 دنوں کی مہلت دے دی۔

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ محمد امیر بھٹی نے عمران ریاض کی بازیابی کےلیے ان کے والد کی درخواست پر سماعت کی۔

آئی جی پنجاب نے کہا کہ عمران ریاض کی بازیابی میں کافی مثبت پیش رفت ہوئی ہے، آئندہ دس سے پندرہ دنوں میں خوشخبری دینگے، عدالت ہمیں 10 دن کی مہلت فراہم کرے۔

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے آئی جی پنجاب سے کہا کہ مزید مہلت مانگی جارہی ہے، کوئی پیش رفت بھی ہونی چاہیے۔

ہائیکورٹ نے ہدایت کی کہ آئی جی پنجاب آج شام پانچ بجے عمران ریاض کے والد اور لیگل ٹیم سے ملاقات کریں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں