پاک افغان بارڈر سے چترال کے علاقے میں حملے کی کوشش ناکام

سکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرکے دہشت گردوں کو فرار ہونے پر مجبور کردیا


ویب ڈیسک September 06, 2023
(فوٹو: فائل)

دہشت گردوں نے پاک افغان بارڈر سے چترال کے علاقے میں حملے کی کوشش کی، جسے ناکام بنا دیا گیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق چترال کے علاقے میں دہشت گردوں نے پاک افغان بارڈر سے حملے کی کوشش کی۔ دہشت گردوں کی جانب سے بمبوریت کے گرمائی چراگاہ میں حملے کی کوشش کو سکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرکے ناکام بنا دیا۔

سکیورٹی فورسز کی جانب سے بروقت کارروائی کیے جانے سے دہشت گرد پسپا ہو کر فرار ہوگئے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں