پنجاب میں چائلڈ لیبر کے خاتمے کیلیے کریک ڈاؤن قوانین کی خلاف ورزی پر15 افراد گرفتار
لیبر ڈیپارٹمنٹ نے چائلڈ لیبر کے خاتمے کیلیے ڈویژن اور ضلعی سطح پر اسپیشل چائلڈ لیبر کمپلائنس سیلز قائم کر دیے ہیں
نگراں پنجاب حکومت کی ہدایت پر محکمہ لیبر نے چائلڈ لیبر کے خاتمے کے لیے کریک ڈاؤن کا آغاز کرتے ہوئے قوانین کی خلاف ورزی پر 15 افراد کو گرفتا رکرلیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق صوبائی حکومت نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے مشقت والے کاموں پر مکمل پابندی عائد کردی ہے جس کے بعد محکمہ محنت نے صوبے میں چائلڈ لیبر کے خاتمے کے لیے کریک ڈاؤن شروع کردیا ہے۔
لیبر ڈیپارٹمنٹ نے لیبر قوانین کی خلاف ورزی پر 50 ایف آئی آر درج کرکے 15 افراد کو گرفتار کرلیا ہے، اور ان کارروائیوں کےد وران باز یافت ہونے والے 20 بچوں کو محفوظ مستقبل اور تعلیم کے حصول کے لیے اسکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ، لٹریسی ڈیپارٹمنٹ اور چائیلڈ پروٹیکشن ڈیپارٹمنٹ کو ریفر کیا گیا ہے۔
لیبر ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے چائلڈ لیبر کے خاتمے کے لیے ڈویژن اور ضلعی سطح پر اسپیشل چائلڈ لیبر کمپلائنس سیلز کا قیام عمل میں لایا گیا ہے۔
سیکرٹری لیبر فیصل فرید نے لیبر ڈرائکٹرز کو روزانہ کی بنیاد پر پروگریس رپورٹ پیش کرنے اور فیلڈ افسران کو کریک ڈاؤن کے ساتھ مقامی سطح پر چائلڈ لیبر کے خلاف آگاہی پھیلانے کا حکم دیا ہے۔
سیکرٹری لیبر نے افسران کو عوام کے لیے چائیلڈ لیبر کے خلاف شکایات درج کروانے کے لیے مخصوص ہیلپ لائن قائم کرنے کی بھی ہدایت کی ہے۔
فیصل فرید کاکہنا ہے کہ بچے قوم کا مستقبل ہیں، محفوظ ماحول اور تعلیم ان کا بنیاد حق ہے۔