پی سی بی کا کولمبو میں میچز برقرار رکھنے پر سخت احتجاج

اے سی سی کے صدر جے شاہ کو احتجاجی مراسلہ ارسال، نقصانات کا ازالہ کرنے کا مطالبہ


Sports Reporter September 06, 2023
(فوٹو: ایکسپریس ویب)

پی سی بی نے بارشوں کے باوجود ایشیا کپ کے میچز کولمبو میں برقرار رکھنے پر ایشین کرکٹ کونسل سے سخت احتجاج کیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ایشین کرکٹ کونسل نے میچز کولمبو سے ہیمنٹوٹا منتقل کرنے کے متفقہ فیصلے کے بعد اچانک کولمبو میں ہی میچز کرانے کا اعلان کردیا جس پر پی سی بی نے سخت احتجاج کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق اے سی سی نے پیر کی شب متفقہ طور پر ایشیا کپ کے میچز ہیمنٹوٹا منتقل کرنے کا فیصلہ کرلیا تھا مگر بدھ کو کونسل کے صدر جے شاہ نے میچز کولمبو میں ہی کرانے کے فیصلے سے پی سی بی کو بذریعہ ای میل آگاہ کیا۔

مزید پڑھیں: ایشیاکپ؛ تمام میچز پاکستان میں کیوں نہیں کروائے گئے، جے شاہ کا بیان سامنے آگیا

جے شاہ کی من مانیوں اور یک طرفہ فیصلوں پر پی سی بی نے سخت احتجاج کرتے ہوئے فوری اے سی سی کا اجلاس بلاکر متفقہ فیصلہ کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ اے سی سی کے صدر جے شاہ کے نام خط میں پی سی بی نے کہا کہ بارشوں سے میچز متاثر ہونے کی وجہ سے گیٹ منی سمیت دیگر مد میں ہونے والے نقصان کا ازالہ کیا جائے۔

مزید پڑھیں: ایشیاکپ: سپر فور مرحلے کے میچزکولمبو سے ہمبنٹوٹا منتقل کرنے کا فیصلہ

واضح رہے کہ کولمبو میں بارشوں کی وجہ سے ایشیا کپ کے میچز متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔ ایشیا کپ کے فائنل سمیت چھ میچز کےلئے پاکستان سمیت بنگلہ دیش اور سری لنکا کی ٹیمیں کل جمعرات کو لاہور سے خصوصی پرواز کے ذریعہ کولمبو روانہ ہونگی۔ خصوصی طیارے میں براڈ کاسٹرز اور آفیشلز بھی شامل ہونگے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں