کوئٹہ میں چینی کی فی کلو قیمت 230 روپے تک پہنچ گئی
چینی کی قیمتوں میں اضافے کے بعد مٹھائی اور بیکری آئٹمز کی قیمتیں بھی بڑھ گئیں
ملک بھر کی طرح کوئٹہ میں بھی چینی کی قیمتوں کر پر لگ گئے، کوئٹہ کے دیہی علاقوں میں فی کلو کی قیمت 230 روپے تک پہنچ گئی۔
تفصیلات کے مطابق کوئٹہ کے شہری علاقوں میں چینی 220 روپے فی کلو جبکہ پچاس کلو کا تھیلا 11 ہزار روپے میں فروخت کیا جارہا ہے۔
چینی کی قیمتوں میں اضافے کے بعد مٹھائی اور بیکری آئٹمز کی قیمتیں بھی بڑھ گئیں جبکہ ہوٹلوں میں چائے کا کپ 60 روپے سے بڑھ کر 80روپے کا ہوگیا۔
دوسری جانب نگراں صوبائی وزیر اطلاعات جان اچکزئی نے کہا ہے کہ ایف سی نے جنوبی بلوچستان میں چینی کے اسمگلروں کے خلاف کامیاب آپریشن کر کے بڑی مقدار میں اجناس کو ضبط کرلیا۔