شام میں خانہ جنگی کے باوجود صدارتی الیکشن کا شیڈول جاری

شام کی صدارت کے لئے بشار الاسد، ماہر عبدالحفیظ حجر اور حسن عبداللہ النوری کے درمیان مقابلہ ہوگا

صدر بشارالاسد نے باضابطہ طور پر الیکشن مہم شروع کر دی ہے۔ فوٹو: فائل

شام میں جاری خانہ جنگی کے باوجود صدارتی الیکشن کے لئے شیڈول جاری کر دیا گیا ہے جس کے بعد صدر بشارالاسد نے باضابطہ طور پر الیکشن مہم شروع کر دی ہے۔


میڈیا رپورٹس کے مطابق شامی صدر بشار الاسد تیسری بار صدارتی الیکشن لڑ رہے ہیں، ان کی موجودہ مدت 17جولائی کو ختم ہو رہی ہے' شام کی اعلیٰ آئینی عدالت نے بشار الاسد سمیت 3امیدواروں کو صدارتی انتخاب لڑنے کیلئے اہل قرار دے دیا ہے جن میں موجودہ ارکان پارلیمنٹ ماہر عبدالحفیظ حجر اور حسن عبداللہ النوری شامل ہیں۔ شامی پارلیمنٹ کا ایوان 254 ارکان پر مشتمل ہے۔

شامی آئین کے مطابق صدارتی الیکشن لڑنے والے امیدوار کو 35 ارکان کی حمایت حاصل ہونا لازمی ہے جس امیدوار کو 35ارکان پارلیمنٹ کی حمایت حاصل نہیں ہو گی وہ صدارتی الیکشن میں حصہ نہیں لے سکتا۔ صدارتی الیکشن 3جون کو ہو رہے ہیں۔
Load Next Story