
ترجمان ریلوے پولیس کے مطابق ریلوے پولیس کے اہلکاروں نے بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے ڈکیتی کی نیت سے سوار ہونے والے 2 ڈاکوؤں کو گرفتار کرلیا جو کہ 12 ڈاؤن ہزارہ ایکسپریس کی بوگی نمبر 11 میں جنگ شاہی اور لانڈھی اسٹیشن کے مقام پر ریلوے پولیس کے ہیڈ کانسٹیبل تنویر اشرف اور ایس ٹی آئی اعظم کو ٹرین میں چیکنگ کے دوران بیت الخلا کے پاس آتے ہوئے دیکھا تو انھوں نے فائرنگ شروع کر دی۔
ترجمان ریلوے کے مطابق دونوں اہلکاروں نے بہادری سے ڈاکوؤں کا مقابلہ کرتے ہوئے انھیں قابو کر کے گرفتار کرلیا جن کی شناخت رضا علی اور منیب حسین کے نام سے کی گئی جبکہ ان کا سابقہ کرمنل ریکارڈ بھی سامنے آیا ہے اور ان کے خلاف ڈسٹرکٹ پولیس حیدر آباد کے متعدد تھانوں میں 14 مقدمات درج ہیں۔
لانڈھی ریلوے پولیس نے گرفتار ڈاکوؤں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے جبکہ ریلوے کے اعلیٰ حکام نے ریلوے پولیس کے جوانوں کی بہادری کو سراہتے ہوئے انھیں شاباش دی ہے۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔