سعودی عرب میں بینکنگ فراڈ پر 11 پاکستانیوں کو 7 سال قید

سعودی عدالت نے مجرموں کو سزا مکمل ہونے پر بے دخل کرنے کا فیصلہ بھی دیا


ویب ڈیسک September 07, 2023
پاکستانیوں کے گروپ نے مالیاتی فراڈ کا اقرار کیا، سعودی حکام:فوٹو:فائل

سعودی عرب میں مالی فراڈ کے الزام میں 11 پاکستانیوں کو قید کی سزا سنا دی گئی۔

سعودی میڈیا نے پبلک پراسیکیوشن کے حوالے سے بتایا کہ کہ 11 رکنی گروہ نے دھوکے سے بینک صارفین کے اکاؤنٹس سے رقوم نکالیں۔

پراسیکیوشن کے مطابق گروہ کے ارکان شہریوں کو فون اور میسج کرکے تفصیلات مانگتا تھا اور پھر شہریوں کے اکاؤنٹ سے رقوم نکال لیتے تھے۔ مالیاتی فراڈ پر 11 پاکستانیوں کے خلاف تفتیش مکمل کی اور انہوں نے جرم کا اقرار بھی کیا۔

سعودی عدالت نے مجرمان کو قید اور ملک سے بے دخل کرنے کی سزا سنائی ہے۔ ہر ملزم کو زیادہ سے زیادہ 7 سال قیدکی سزاسنائی گئی ہے اور سزا پوری ہونے کے بعد انہیں ملک بدر کیا جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔